لاہور۔۔۔۔ ہائی کورٹ نے این اے122 کے انتخابی ریکارڈ کی جانچ پڑتال اور ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے خلاف اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی درخواست مسترد کردی ہے۔لاہور ہائی کورٹ میں الیکشن ٹریبونل کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 کے انتخابی ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے فیصلے کے خلاف سردار ایاز صادق کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی کے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن ٹریبونل نیعمران خان کی درخواست پر ابتدائی اعتراضات پر فیصلہ کرنے سے پہلے ہی انتخابی ریکارڈ کی جانچ پڑتال کا فیصلہ سنادیا،ایسا کرکے الیکشن ٹریبونل نے لاہور ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کی توہین کی ہے۔ اس کے علاوہ فیصلے سے قبل ایاز صادق کا موقف بھی نہیں سنا گیا۔ اس لئے اسے کالعدم قرار دیا جائے۔ عدالت عالیہ نے موقف سننے کے بعد سردار ایاز صادق کی درخواست کو مسترد کردیا۔واضح رہے کہ این اے 122 پر سردار ایاز صادق نے عمران خان کو شکست دی تھی تاہم عمران خان کی درخواست پر الیکشن ٹریبونل نے اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کی دوبارہ گنتی اور ان کی تصدیق کا حکم دیا ہے۔
این اے122کی دوبارہ گنتی کے خلاف سردار ایاز صادق کی درخواست مسترد
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
iPhone 18 Pro Max کی پاکستان میں قیمت اور PTA ٹیکس سامنے آگیا
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی
-
گھی اور کوکنگ آئل کی کم از کم ریٹیل قیمتیں مقرر کردی گئیں
-
معروف ریسلر ، ریسلنگ کے دوران چل بسے
-
بقایاجات ادا نہ کرنے اورگالیاں دینے پرورکر نے طیش میں آکر فیکٹری کو آگ لگادی‘ 24 کروڑ کا نقصان
-
حکومت کا بڑا فیصلہ، 50 فیصد ملازمین گھر سے کام کریں گے
-
26 اور 27 ستمبر کو موبائل سروس بند، اہم شہروں کے نام سامنے آگئے
-
خلیجی ملک کی شہریت منسوخ، سیکڑوں لوگ اب کس ملک کی شہریت لے رہےہیں؟
-
2027 میں کیا ہوگا؟ خطرناک پیشگوئی سامنے آ گئی
-
پنجاب میں طلبا کی ای بائیکس کی تصدیق کا نیا طریقہ کار مقرر
-
گھر بنانے کے خواہشمندوں کے لیے قرضوں کے متعلق اہم اعلان
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
آئی جی اسلام آباد کا بڑا فیصلہ، کنٹینرز فوری مالکان کے حوالے کرنے کی ہدایت
-
فیصل قریشی کے تیزی سے کم ہوتے وزن نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا



















































