جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

سوزوکی نے آلٹو کار کے علاوہ چند دیگر گاڑیوں کی بکنگ دوبارہ شروع کر دی

datetime 27  اگست‬‮  2022 |

سوزوکی نے آلٹو کار کے علاوہ چند دیگر گاڑیوں کی بکنگ دوبارہ شروع کر دی

لاہور( این این آئی )پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے اپنی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی آلٹو کار کے علاوہ چند دیگر گاڑیوں کی بکنگ دوبارہ شروع کر دی۔

ذرائع کے مطابق سوزوکی کمپنی کی طرف سے صرف کارپوریٹ کسٹمرز کے لیے ویگن آر وی ایکس آر، ویگن آر وی ایکس ایل، کلٹس وی ایکس آر، سوفٹ جی ایل مینوئل اور سوفٹ جی ایل سی وی ٹی کی بکنگ سے پابندی اٹھائی گئی ہے جبکہ ویگن آر اے جی ایس، کلٹس وی ایکس ایل، اے جی ایس، سوفٹ جی ایل ایکس سی وی ٹی اور آلٹو کے تمام ماڈلز کی بکنگ پر تاحال پابندی برقرار ہے۔

بتایا گیا ہے کہ کمپنی کا پروڈکشن پلانٹ اب بھی اپنی پوری صلاحیت کے مطابق نہیں چل رہا اور صرف محدود یونٹ ہی تیار کیے جا رہے ہیں۔توقع کی جا رہی ہے کہ کمپنی ستمبر میں اپنے تمام کسٹمرز کے لیے تمام گاڑیوں کی بکنگ سے پابندی اٹھا لے گی۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…