پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ڈالر مزید مہنگا ہو گیا

datetime 22  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ٗ این این آئی)امریکی ڈالر کچھ دنوں سے پاکستانی روپے کے مقابلے میں اپنی قدر میں اتار چڑھاؤ کے باعث غیر یقینی صورتِ حال کا شکار ہے۔آج انٹر بینک میں امریکی ڈالر 35 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 215 روپے کا ہو گیا ہے۔خیال رہے کہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر، پائونڈ، یورو، ریال کی قدر

میں گزشتہ ہفتے کمی ہوئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ان کرنسیوں کی قدر میں اضافہ ہوگیا۔پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کو اظہار آمادگی کے خط کا جواب دینے اور 29اگست آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں پاکستان کے لیے ایکسٹینڈڈ فنڈ کی سہولت کے تحت ساتواں اور آٹھواں مشترکہ جائزہ لینے کی خبروں سے انٹربینک میں ڈالر کی تنزلی ہوئی۔ہفتہ وار کاروبار میں ڈالر کے انٹربینک ریٹ اتارچڑھائو کے بعد گھٹ کر 215 روپے سے بھی نیچے آگیا جبکہ اسکے برعکس اوپن ریٹ ڈالر کی قدر بڑھ کر 218 روپے پر آگیا۔اسی طرح برطانوی پائونڈ کے انٹربینک ریٹ 6.43 روپے گھٹ کر 255.86 روپے ہوگئے جبکہ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پائونڈ کی قدر 2 روپے بڑھ کر 262 روپے ہوگئی۔انٹربینک میں یورو کرنسی کی قدر 5.14 روپے گھٹ کر 216.66 روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو کی قدر 1 روپے بڑھ کر 220 روپے ہوگئی۔انٹربینک میں ریال کی قدر 21 پیسے گھٹ کر 57.15 روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ریال کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 56.70 روپے پر مستحکم رہی۔

موضوعات:



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…