اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

فیک نیوز چلانے والا پی ٹی آئی کا ایک اور سوشل میڈیا ورکر پکڑا گیا

datetime 20  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن) افواج پاکستان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے خلاف سوشل میڈیا مہم میں تحریک انصاف کے مزید کارکنوں کے ملوث ہونے کے شواہد مل گئے ہیں جن کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی کاروائی جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے

نے آرمی چیف کے خلاف فیک نیوز میں ملوث شخص کا بھی پتہ چلا لیا ہے،پی ٹی آئی کے ایک سپورٹرانجینئر نوید افضل نے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا تھا کہ آرمی چیف نے 14 اگست کی تقریب میں شرکت کی جو لندن کے سفارتخانے میں ہوئی تاہم سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی ویڈیو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے مئی 2021 میں ہونے والے دورہ یوکرین کی ہے،محمد نوید افضل سمندر پار پاکستانی اور پنجاب کے ضلع جھنگ کا رہائشی ہے، سوشل میڈیا پر منفی مہم چلانے والا محمد نوید افضل پی ٹی آئی کا کارکن ہے اور اس کو تحریک انصاف ٹویٹر اکاؤنٹ فالو کرتے ہیں، آرمی چیف کے حوالے سے پھیلائی جانے والی فیک نیوز کو 64k لوگوں نے like اور9kلوگوں نے ریٹویٹ کیا جن میں سے اکثریت PTI کی ہے۔ فیک نیوز کو بعض بڑے اکائونٹ نے ریٹویٹ بھی کیا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ میڈیا پر نفرت انگیزخبریں سوچی سمجھی سازش کے تحت پھلائی جا رہی ہیں اور فوج اور عوام میں نفرت پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ملک دشمن عناصر ایسی افواہوں کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہیں۔ قوم خصوصاً نو جوانوں سے ذمہ داری کی توقع کی جاتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…