جمعرات‬‮ ، 24 ستمبر‬‮ 2026 

حکومت مذاکرات کے لئے سنجیدہ ہے تو تعاون کیا جائے گا،عمران خان

datetime 15  دسمبر‬‮  2014 |

اسلام ا باد۔۔۔۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کو تباہ کرنے کے لئے کسی بیرونی ایجنڈے کی ضرورت نہیں موجودہ حکمران خود ملک کی تباہی کا باعث بن رہے ہیں تاہم اگر حکومت مذاکرات کے لئے سنجیدہ ہے تو اس سے تعاون کیا جائے گا۔لاہور روانگی سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ کبھی بھی احتجاج کے حق میں نہیں تھا، انتخابی دھاندلی کے خلاف انصاف لینے کے لئے چار مہینے انتظار کرتے رہے لیکن انصاف نہیں ملا، اگر حکومت سنجیدہ ہے تو اس سے تعاون کریں گے جب کہ اگر حکومت چاہے تو 48 گھنٹے میں مذاکرات ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پریشانی کا سامنا کرنے پر لاہور کے شہریوں سے معذرت کرتا ہوں اگر عوام ا ج قربانی نہیں دیں گے تو ان کے بچوں کو قربانی دینا پڑے گی، کراچی جیسی جگہ پر پرامن احتجاج ہوسکتا ہے جہاں بندوقوں کے بغیر شہر بند نہیں کرایا جاسکتا تو لاہور میں بھی پرامن احتجاج ہوگا تاہم اگر گلو بٹوں کے ذریعے پرامن احتجاج سبوتاڑ کرنے کی کوشش کی گئی تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ جب حکومت خطرے سے باہر ا تی ہے تو مذاکرات ختم کردیئے جاتے ہیں جب کہ ہماری جانب سے احتجاج حکومت پر دباؤ بڑھانے کے لئے ہے اور یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ اگر احتجاج ختم کردیا جائے تو حکومت مذاکرات سے پھر بھاگ جائے گی۔ عمران خان نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ جوڈیشل کمیشن بننے تک احتجاج جاری رہے گا اور 18 دسمبر کو طے شدہ شیڈول کے مطابق ملک بھر میں احتجاج ہوگا تاہم لاہور احتجاج کے دوران گلو بٹوں کی جانب سے تحریک انصاف کے پرچم لے کر ہنگامی ا?رائی کرنے کا خدشہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…