اتوار‬‮ ، 09 جون‬‮ 2024 

اگر امریکی حکومت نے دھمکی آمیز پیغام بھیجا تھا تو تحریک انصاف کو وہاں اپنی تشہیر کی ضرورت کیوں پڑی؟سوالات اٹھ گئے

datetime 18  اگست‬‮  2022

اسلام آباد (آن لائن)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے پی ٹی آئی کے امریکی لابنگ کمپنیز کے ساتھ معاہدوں کی چونکا دینے والی تفصیلات سامنے آ رہی ہیں، رواں ماہ پی ٹی آئی نے امریکی کمپنی فینٹن آرلْک سے معاہدے کیا پی ٹی آئی کی جانب سے

سابق سی آئی اے اہلکار کی کمپنی کے ساتھ معاہدوں کی تفصیلات بھی سامنے آئی ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ مئی 2021 میں امریکی کمپنی کے ساتھ عمران خان کے سابق معاون خصوصی اور تحریک انصاف کے میڈیا ہیڈ نے معاہدہ کیا،جبکہ پی ٹی آئی کیلئے مارچ 2022 کا معاہدہ سابق سفیر اسد مجید نے کیا تعجب کی بات ہے کہ 7 مارچ کو خط موصول ہونے کے باوجود 22 مارچ کو تحریک انصاف سابق سی آئی اے کی کمپنی کے ساتھ معاہدہ کر رہی تھی27 مارچ کو پریڈ گرائونڈ میں خط لہرانے سے چند دن پہلے عمران خان امریکہ میں اپنا اچھا امیج بنانے کے لئے لابنگ فرم کے ساتھ معاہدے کیا، شیری رحمان نے کہا کہ اگر امریکی حکومت نے دھمکی آمیز پیغام بھیجا تھا تو تحریک انصاف کو وہاں اپنی تشہیر کی ضرورت کیوں پڑی؟7 مارچ کو اگر دھمکی آمیز خط ملا تھا تو 22 مارچ کو امریکی لابنگ کمپنی سے معاہدہ کیوں کیا؟بیرونی سازش کا بیانیہ بنانے کے لئے عمران خان نے پاکستان کے مفادات اور خارجہ تعلقات دائو پر لگا دئیلیکن اپنا اور پی ٹی آئی کے اچھا امیج قائم رکھنے کے لئے وہ لابنگ کمپنیز کی خدمات حاصل کرتے رہے،ملک میں لوگوں کو امریکی غلامی سے آزادی دلانے کے دعویدار خود امریکا میں اپنا اچھا امیج بنانا چاہتے ہیں۔ْ٤

موضوعات:



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…