اکائونٹ ملازمین کی تنخواہوں اور دفتر کے اخراجات کیلئے کھولا تھا، غیر قانونی نہیں، اسد قیصر کی صفائیاں

10  اگست‬‮  2022

پشاور ( آن لائن )سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہم کسی کے غلام نہیں، آزاد خارجہ پالیسی چاہتے ہیں۔ پشاور ہائیکورٹ میںپیشی کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق سپیکرقومی اسمبلی نے کہا کہ ضمانت قبل از گرفتاری کرانے نہیں آیا ہوں

، اکا ئونٹ ہم نے صرف سہولت کے لیے کھولا تھا یہ غیرقانونی نہیں ہے، یہ ایف آئی اے کا اختیار نہیں ہے، اکائونٹ ملازمین کی تنخواہوں اور دفتر کے اخراجات کے لیے کھولا تھا۔انہوں نے کہا کہ اکا ئونٹ سے رقم جمع اور نکالنے کے تمام امور بذریعہ چیک ہوئے ہیں، پارٹی اس وقت ایک تحریک کے عمل سے گزر رہی ہے، عمران خان مستقبل کے وزیر اعظم ہیں۔ قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر کا کہنا ہے کہ اکائونٹ سے 6 سال میں صرف 21 لاکھ روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی۔واضح رہے کہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کا نوٹس پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یاد رہے کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے نے اسد قیصر کو 11 اگست کو طلب کیا ہے۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…