منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

کالعدم تنظیم کے کمانڈرز پشاور میں داخل ،سکول پر حملے اور ڈاکٹر کے اغوا کا خدشہ، سکیورٹی الرٹ

datetime 24  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) پشاورسمیت ملک کے بڑے شہروں میں سکیورٹی اہلکاروں سمیت سرکاری ملازمین کی ٹارگٹ کلنگ اور ان کے اغواءسے متعلق خدشات ظاہر کردیئے گئے، پشاوراورملحقہ علاقوں میں سکول پر حملے سمیت ایک ڈاکٹر کے اغواء کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں تخریب کاری کی وارداتوں کیلئے کالعدم تنظیم کے مقامی کمانڈروں سمیت کارندوں کے پشاور داخلے کی بھی مبینہ اطلاعات ہیں،ان سیکورٹی خدشات کے بعدپشاور میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی، ذرائع کے مطابق حساس اداروں کی جانب سے جاری تھریٹ الرٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ ایک کالعدم تنظیم کی جانب سے پشاور، کراچی، لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی میں دہشت گردی کی وارداتوں کا خطرہ ہے، اسی طرح پشاور کے رنگ روڈ پتنگ چوک میں واقع ایک سکول پر حملے اورایک ڈاکٹرکو بھی اغواءکئے جانے سمیت یہ خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ ان مقاصد کیلئے دہشت گردوں کی جانب سے منصوبہ بندی کی جارہی ہے اور اس کیلئے وہ مقام ڈھونڈ رہے ہیں جہاں سے وہ یہ کارروائیاں کرسکیں ۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق سیکورٹی اہلکاروں سمیت سرکاری ملازمین کے اغواءاور ٹارگٹ کلنگ کیلئے کالعدم تنظیم نے اپنے متعددکارندوں کو پشاور، کراچی ، لاہور ، راولپنڈی اور اسلام آباد بھیجاہوا ہے ۔ان خدشات کے بعد پولیس سمیت سیکورٹی اداروں کی جانب سے سیکورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ تقریبا ایک ہفتے بعد محرم الحرام بھی شروع ہورہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…