پنجاب کے ضمنی انتخابات میں خیبرپختونخوا کے وسائل استعمال ہونے کے شواہد سامنے آگئے
لاہور (آن لائن)پنجاب کے ضمنی انتخابات میں خیبرپختونخوا کے وسائل استعمال ہونے کے شواہد سامنے آگئے ہیں۔
خیبرپختونخوا حکومت نے ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کو انتخابی مہم کیلئے فرنٹیئرکانسٹیبلری (ایف سی)
کے محافظ فراہم کردیے۔گزشتہ شب لاہور کے حلقہ پی پی 168 میں پی ٹی آئی کے امیدوار نواز اعوان کی کارنر میٹنگ کے دوران
گرفتار مسلح شخص فرنٹیئر کانسٹیبلری خیبر پختونخوا کا اہلکار نکلا۔اہلکار کا کہناہے کہ وہ مبینہ طور پر آئی جی ایف سی
صلاح الدین محسود اور کے پی حکومت کی منظوری سے یہاں آیا۔واضح رہے کہ گزشتہ شب پولیس نے مسلح افراد کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپا مارا تھا
اور پانچ مسلح افراد کو گرفتار کیا تھا جبکہ پولیس نے 14نامزد اور100سے زائد نامعلوم کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔