ضمنی انتخابات کو ہر صورت جیتنے کے لیے مسلم لیگ ن نے حکمت عملی بنا لی
اسلام آباد (آن لائن)ضمنی انتخابات کو ہر صورت جیتنے کے لیے مسلم لیگ ن حکمت عملی بنا لی،سردار ایاز صادق اور سلمان رفیق
نے ضمنی انتخابات میں الیکشن مہم میں حصہ لینے کے لیے استعفیٰ دیدیا، سلمان رفیق نے ٰوزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو استعفیٰ بھجوایا
جسے وزیراعلیٰ نے منظور کرلیا جبکہ سردار ایاز صادق نے وزیراعظم کو استعفیٰ دیا اسے بھی منظور کرلیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق خواجہ سلمان رفیق اور سردار ایاز صادق نے اپنے حلقے میں ضمنی انتخابات کے باعث وزارتوں سے
استعفیٰ دیکر بھرپورالیکشن کمپین چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطاء تارڑ کا اس حوالے سے موقف تھا کہ
دونوں کے حلقوں میں ضمنی الیکشن ہورہا ہے اب وہ دونوں انتخابی مہم میں بھرپور شرکت کرینگے دونوں نے الیکشن مہم کیلئے اپنے آپ کو میدان میں اتار لیا ہے
استعفی دینے کا مقصد یا کہ الیکشن کمیشن کے قوانین کی الیکشن مہم کے دوران خلاف ورزی نہ ہو۔