ہفتہ‬‮ ، 06 دسمبر‬‮ 2025 

سینئر صحافی عمران ریاض چکوال سے سی آئی اے سینٹر لاہور منتقل

datetime 8  جولائی  2022 |

سینئر صحافی عمران ریاض چکوال سے سی آئی اے سینٹر لاہور منتقل

لاہور(این این آئی)صحافی عمران ریاض کو پرائیوٹ نمبر پلیٹ والی گاڑی میں چکوال سے لاہور منتقل کردیا گیا، پولیس نے

تعاقب کرنے پر اینکر پرسن کے وکیل کو متعدد بار دھوکا دینے کی کوشش بھی کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب پولیس نے

صحافی عمران ریاض خان کو چکوال سے لاہور سی آئی اے کوتوالی منتقل کردیا، اس دوران سکیورٹی عملے نے اینکرپرسن

کو موٹروے پر لاہور میں داخل ہونے سے قبل سول گاڑی میں منتقل کیا۔صحافی عمران ریاض کو انسپکٹر ظہیر الدین اور

انسپکٹر سرور نے سول گاڑی میں اپنے ہمراہ بٹھایا، سی آئی اے کوتوالی میں ڈی ایس پی خالد ابوبکر اور ڈی ایس پی قیصر مشتاق

نے عمرام ریاض کو تحویل میں لیا۔عمران ریاض کے وکیل کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی عملے نے تعاقب کرنے پر متعدد مرتبہ وکیل عمران ریاض کو دھوکا دینے کی کوشش کی

اور عمران ریاض کو گاڑی میں بٹھا کر ٹھوکر نیاز بیگ، اڈا پلاٹ ، قلعہ گجر سنگھ سمیت دیگر علاقوں میں ایک گھنٹے سے زائد گھمایا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چیف آف ڈیفنس فورسز


یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…