35 خواتین افسران کے موبائل نمبرز فحش ویب سائٹ پر ڈالنے والے سرکاری ملازمین پکڑے گئے
کراچی (این این آئی) کراچی کی مقامی عدالت نے محکمہ سوشل ویلفیئر کی خواتین کو ہراساں کرنے کے کیس میں ملزمان کو
2دن کے جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں محکمہ سوشل ویلفیئر کی
خواتین کو ہراساں کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ 35 خواتین افسران کے نمبرز فحش ویب سائٹس پر ڈالنے کے الزام میں
گرفتار 2 افسران کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ پروموشن کے تنازع پر گرفتار دونوں ملزمان نے
خواتین کے نمبر فحش ویب سائٹس پر ڈالے۔ خواتین کو متعدد ہراسگی کی کالز موصول ہوئیں۔ خواتین کے نمبرز پھیلنے سے
خواتین کو بڑے پیمانے پر ہراساں کیا گیا۔ عدالت نے ملزمان کو دو دن کے جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر ایف آئی اے سے پیش رفت رپورٹ بھی طلب کرلی۔ گرفتار ملزمان میں اسسٹنٹ سوشل ویلفیئر آفیسر ثاقب شیخ اور جونئیر کلرک عدیل میمن گرفتار کو گرفتا کیا گیا تھا۔