اسلام آباد (نیوز ڈیسک)امریکی کمپنی ایپل اپنا جدید ترین آئی فون اگلے ماہ سامنے لانے کی تیاری کررہی ہے لیکن اس سے پہلے ہی جنوبی کوریا کی مشہور کمپنی سام سنگ اس کے کسٹمرز کو اچکنے کیلئے میدان میں آگئی ہے۔
نیوز سائٹ dailystar.co.uk کے مطابق سام سنگ نے ایپل کے صارفین کو اپنے جدید ترین فون S6 ایج اور Note5 صرف ایک ڈالر (تقریباً 100 پاکستانی روپے) میں پیش کردئیے ہیں تاکہ ایپل صارفین ایک ماہ کیلئے انہیں استعمال کرکے دیکھیں اور پھر ایپل کو چھوڑ کر ہمیشہ کیلئے سام سنگ کے صارفین بن جائیں۔ ایک ڈالر میں ایک ماہ تک سام سنگ کے جدید ترین فون استعمال کرنے کی پیشکش کا آغاز امریکا سے کردیا گیا ہے۔ فون کے ساتھ سم بھی مفت فراہم کی جائے گی تاکہ صارفین اس کا بھرپور استعمال کرسکیں۔واضح رہے کہ ایپل اپنا تازہ اور جدید ترین سمارٹ فون iPhone6S متوقع طور پر 9 ستمبر کو متعارف کروائے گا، جبکہ سام سنگ اپنے حال ہی میں متعارف کروائے گئے نئے فونز کی فروخت بڑھانے کیلئے بھرپور طور پر کوشاں ہے، اور 100 ڈالر میں اپنا تازہ ترین فون پیش کرنا بھی اسی کوشش کا حصہ ہے۔
سام سنگ گلیکسی کا نیا ماڈل جو صرف100 روپے میں حاصل کرسکتے ہیں
23
اگست 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں