اتوار‬‮ ، 31 مئی‬‮‬‮ 2026 

انسانی عقل بھی جہاں دنگ رہ جائے، کوئی ذہنی سکون کے لیے 39 عورتوں کیساتھ ایسا کیسے کرسکتا ہے؟

datetime 12  دسمبر‬‮  2014 |

ریو ڈی جنیرو: برازیل میں 26 سال کے نوجوان نے صرف اپنے ذہن کو سکون پہنچانے کی خاطر39 خواتین کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔

پولیس کے مطابق ریو ڈی جنیرو کے رہائشی  سیلسن جوز کو خاتون کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا جس نے دوران تفتیش  سنسنی خیز انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے مزید 38 خواتین کو بھی قتل کیا ہے اوراس  کا کہنا تھا کہ اس نے یہ قتل صرف اپنے آپ کو سکون پہنچانے کے لئے کئے۔ ملزم کا کہنا تھا اس نے پہلا قتل صرف 17 سال کی عمر میں کیا جب کہ شروع میں وہ صرف خواتین کے پرس چرایا کرتا تھا لیکن وقت  کے ساتھ ساتھ اس کے خیالات بھی تبدیل ہوتے گئے  اور اس نے خواتین کا قتل کرنا شروع کردیا۔

قاتل نوجوان کا کہنا تھا کہ وہ یہ کام  صرف اپنے آپ کو سکون پہنچانے کے لئے کررہا تھا کیونکہ  کسی خاتون کو قتل کئے بغیر اسے سکون نہیں ملتا تھا۔ قاتل کا کہنا تھا اسے ان خواتین کے قتل پر کوئی پچھتاوا نہیں  اور اگر وہ رہا ہوبھی گیا تو  دوبارہ یہی کام کرے گا۔

ماہرین نفسیات کا خیا ل ہے کہ نوجوان شاید میڈیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کرانے کے لئے اس طرح کا  ہتھکنڈا استعمال کررہا ہو جب کہ  دوسری جانب  پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک کی تفتیش کے مطابق  نوجوان 4 قتل کی وارداتوں میں ملزم ملوث پایا گیا ہے تاہم مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میںلکڑی اور لوہے جیسا فرق…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…