اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

پنشن سے کٹوتی کا معاملہ ،ہائیکورٹ نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ملازمین کے حق میں بڑا فیصلہ سنا دیا

datetime 29  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ملازمین کی پنشن سے کٹوتی کا حکم معطل کردیا ۔عدالت نے سیکرٹری سول ایوی ایشن و دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان

نے ملازمین کی درخواست پر احکامات جاری کیے، عدالت نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری 22 جون کے نوٹیفکیشن پر بھی حکم امتناع جاری کیا ،سول ایوی ایشن کے وکیل بیرسٹر افنان کریم کنڈی نے عدالت کو بتایا کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایگزیکٹو گروپ 7 کے ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن میں کمی کر دی پنشن میں کمی کا فیصلہ سول ایوی ایشن بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کیا، پنشن کٹوتی سے سینکڑوں ریٹائرڈ ملازمین متاثر ہوئے ہیں، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پنشن میں کمی اور ریکوری کا آرڈر 22 جون کو جاری کیا، پنشن میں کٹوتی کا اطلاق پرانی تاریخ مارچ 2022 سے کرنے کا کہا گیا ہے، درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نئے آرڈر کے بعد ریٹائرڈ ملازم کی پنشن میں 30 ہزار روپے کی کمی کردی گئی، قانون کے تحت ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں کمی نہیں کی جا سکتی، درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ ینشن میں کٹوتی پچھلی تاریخ سے کرنا بھی غیر قانونی ہے نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…