میکسیکو (نیوز ڈیسک)حکام نے ریاست اوکساکا کے جنوب مغربی ساحل پر اولیو رڈلی نسل کے کچھوو¿ں اور انکے انڈوں کے غیر قانونی شکار کے بڑھتے ہوئے واقعات کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈرونز استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گزشتہ دو دہائیوں سے میکسیکو میں کچھوو¿ں کے گوشت اور انڈوں کی فروخت پر پابندی عائد ہے تاہم سزا کا خوف کوئی اثر نہ دکھا سکا اور غیر قانونی شکار روکا نہ جا سکا۔ ایک اندازے کے مطابق کچھوے کے دس ہزار بچوں میں سے پانچ سو سے کم بچے جوان ہوتے ہیں جبکہ باقی غیر قانونی شکار کی نظر ہوجاتے ہیں۔