توشہ خانہ کی نئی پالیسی بنانے کا فیصلہ
اسلام آ باد (مانیٹرنگ ڈیسک) و فاقی حکومت نے توشہ خانہ کی نئی پالیسی بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
روزنامہ جنگ میں رانا غلام قادر کی شائع خبر کے مطابق وزیر اعظم نے نئی پالیسی کی تشکیل کیلئے12رکنی بین الوزارتی کمیٹی بھی تشکیل دیدی ۔
کمیٹی تحائف کی قبولیت ، ڈسپوزل پروسیجر2018پر نظر ثانی ،جامع جائزہ لے کر نیا ڈرافٹ تیار کرے گی۔ کابینہ ڈویژن نے بین الوزارتی کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
وزیر دفاع کمیٹی کے کنو ینر مقرر کئے گئے ہیں۔ کمیٹی میں وفاقی وزیر تجارت،وزیر قانون و انصاف، معاون خصوصی طارق فاطمی،سیکریٹری کابینہ ڈویژن، سیکریٹر ی خارجہ، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری طلاعات و نشریات شامل ہیں۔
سابق ڈی جی آئی بی آفتاب سلطان،گریڈ 22 کے ریٹائرڈ آفیسر خواجہ ظہیر احمدبھی ممبر بنا ئے گئے ہیں۔ ایڈیشنل سیکرٹری کابینہ کو کمیٹی کا سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔