بدھ‬‮ ، 09 اپریل‬‮ 2025 

سب کریڈٹ تو لے رہے ہیں لیکن یہ بھی بتائیں کہ پاکستان کس کی وجہ سے گرے لسٹ میں گیا تھا، سراج الحق نے سوال اٹھا دیا

datetime 19  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ مرکز اور صوبوں کا بجٹ ظالمانہ اور عوام دشمن ہے۔ آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر تیار کردہ فنانشل ڈاکومنٹ قوم پر ڈرون حملہ، سودی بجٹ نے غریب کی کمر توڑ دی۔ بجٹ اور پٹرول، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں

اضافے کو مسترد کرتے ہیں۔ 25 جون کو حکومت کے عوام دشمن اقدامات کے خلاف رحیم یارخان سے ٹرین مارچ کا آغاز ہو گا، مختلف شہروں میں بھرپور احتجاجی مظاہرے بھی کریں گے۔ عوام کو پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کے کھوکھلے نعروں سے نجات دلائیں گے اور حکمرانوں کا اصل چہرہ قوم کے سامنے لائیں گے۔ تینوں بڑی جماعتیں ملک وقوم کو آئی ایم ایف کا غلام بنانے، مہنگائی، بے روزگاری اور اداروں کی تباہی کی ذمہ دار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بونیر میں جرگہ اور بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔جرگہ کے دوران جماعت اسلامی کے عہدیداران اور کارکنان نے جماعت اسلامی کو ضلع بھر میں ایک مرتبہ پھر مضبوط قوّت میں تبدیل کرنے کے لیے تجاویز پیش کیں۔جماعت اسلامی کے صوبائی امیر پروفیسر محمد ابرہیم خان،ضلعی امیر محمد حلیم باچا سمیت دیگر مقامی قیادت نے جرگہ میں شرکت کی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہاکہ جماعت اسلامی کے پاس ملک وقوم کو آئی ایم ایف کی غلامی سے نجات دلانے کے لیے متبادل نظام موجود ہے۔جماعت اسلامی اقتدار میں آکر ملک سے سودی نظام کا خاتمہ کرے گی۔سرکاری اخراجات میں کمی کرکے بچت شدہ رقوم عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کریں گے۔انھوں نے کہاکہ ملک میں عشر وزکوٰۃ کا نظام نافذ کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم ملک کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالنے کا دعویٰ کر رہے ہیں

جب کہ اسٹیبلشمنٹ اور پی ڈی ایم والے اسے اپنے اپنے کھاتے میں ڈالنے کی بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔ انھوں نے حکمرانوں سے سوال کیا کہ اگر وہ دعویٰ کرتے ہیں کہ انھوں نے ملک کو گرے لسٹ سے نکالا تو پھر قوم کو یہ بھی بتا دیں کہ ملک اس لسٹ میں بھیجنے کے ذمہ دار کون ہیں؟ اگر حکمران جماعتیں اور اسٹیبلشمنٹ ملک کو گرے لسٹ سے نکالنے کا کریڈٹ لینا چاہتی ہیں تو پھر اس لسٹ میں دھکیلنے کی ذمہ داری بھی قبول کریں۔ انھوں

نے کہاکہ موجودہ بجٹ میں اشرافیہ کو نواز کر غریبوں کو جیتے جی مارا گیا اور مجبور طبقات پر اس ظلم کوجماعت اسلامی کسی صورت قبول کرنے کے لیے تیار نہیں۔ ہم بجٹ اور ہوشربا مہنگائی کے خلاف جدوجہد کا اعلان کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ تین روزہ ٹرین مارچ کا اختتام راولپنڈی میں ہو گا جہاں عظیم الشان احتجاجی مظاہرے میں جماعت اسلامی اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔ انھوں نے کہاکہ کتنی شرم کی بات ہے

کہ تینوں حکمران جماعتیں آخر کس کے خلاف احتجاج کر رہی ہیں۔ ملک کے جو اس وقت حالات ہیں اس کی ذمہ دار حکمران اشرافیہ ہے۔ امیر جماعت نے کہا کہ جماعت اسلامی کے پاس مخلص اور ہر شعبے میں ماہر افراد موجود ہیں جو ملک کی کشتی کو بھنور سے نکالنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔ عوام کو چاہیے کہ وہ سٹیٹس کو کے رکھوالوں کو مسترد اور جماعت اسلامی کا ساتھ دیکر ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرے۔

انھوں نے کہا کہ ملک کے تمام مسائل کا حل اسلامی نظام کے نفاذ میں ہے۔بونیر میں جرگہ کے موقع پر جنرل سیکرٹری عالم خان،سابق سپیکر بخت جہان خان ایڈوکیٹ،سابق ضلع ناظم ڈاکٹر عبیداللہ،ضلعی امراء محمد حنیف ایڈوکیٹ،غلام مصطفیٰ ایڈوکیٹ،انجینئر ناصر علی،عبدالغفار،گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی کے فنانس سیکرٹری حاجی دوست محمد خان،تاجر برادری کے ضلعی نائب صدر عتیق الرحمان،گل روز خان سمیت جماعت اسلامی کے کارکنان اور دیگر طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے افراد بھی موجود تھے۔

موضوعات:



کالم



یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی


عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…