منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

میئر کراچی کون ہوگا؟ پی ٹی آئی سے چار امیدوار سامنے آگئے

datetime 18  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن)میئر کراچی کون ہوگا؟ پی ٹی آئی سے چار امیدوار سامنے آگئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے میئر کراچی کون ہوگا؟ چار امیدوار سامنے آگئے۔ سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے پر 25 جولائی کو کراچی ،

حیدرآباد اور ٹھٹھہ میں پولنگ ہوگی، سیاسی و مذہبی جماعتوں کی جانب سے اپنے اپنے امیدواروں کو فائنل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔پاکستان تحریک انصاف سندھ بھی الیکشن کے پہلے اور دوسرے مرحلے میں بھرپور طاقت کے ساتھ اپنے سیاسی حریفوں کا مقابلہ کرنے کے لئے امیدواروں کا چناؤ کررہی ہے۔اہم معرکہ کراچی کا ہوگا جس کے لئے پی ٹی آئی کی جانب سے میئر کراچی کیلئے چار امیدوار سامنے آگئے ہیں، ان میں پی ٹی آئی کراچی کے صدر بلال غفار، خرم شیرزمان ، فردوس شمیم نقوی اور اشرف جبارقریشی شامل ہیں۔میئر کراچی امیدوار کے حتمی نام کا اعلان چیئرمین عمران خان کریں گے۔واضح رہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، میرپورخاص ڈویڑن میں 26 جون کو انتخابات ہونگے۔سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 14 اضلاع سے کم از کم 946 امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں، الیکشن کمیشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کشمور کندھ کوٹ سے 96، قمبر شہدادکوٹ سے 70، جیکب آباد سے 135، شکارپور سے 94، لاڑکانہ سے 11، میرپور خاص سے 65 اور عمرکوٹ سے 65 امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…