جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

گوگل نے واٹس ایپ کو ویب سے منسلک کرنےوالا راو¿ٹر متعارف کرادیا

datetime 21  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(نیو ز ڈیسک) انٹرنیٹ اور وائی فائی کی رفتار اورواٹس ایپ تک رسائی اکثر صارفین کے لیے ذہنی پریشانی کا باعث بن جاتی ہے اور وہ اس کوشش میں رہتے ہیں کہ انہیں تیز رفتار براڈ بینڈ مل جائے تو اب ایسے صارفین خوش ہوجائیں کیوں کہ گوگل نے وائی فائی کی رفتار کو تیز کرنے والا اور موبائل سے واٹس ایپ کی کمپیوٹر تک رسائی کے لیے نیا راو¿ٹر متعارف کرا دیا ہے جس پر آپ اپنے پیاروں سے بغیر کسی سگنل کی خرابی کے جب تک چاہیں باتیں کریں۔
وائی فائی کے نئے راو¿ٹر کو ”آن ہب“ کا نام دیا گیا ہے جس کی سب سے اہم خوبی یہ ہے کہ اس کی بدولت آئی فون کے شوقین بھی اب ویب پر واٹس ایپ سے لطف اندوز ہوسکیں گے جب کہ پہلے یہ سہولت صرف بلیک بیری اور اینڈرائڈ موبائل پر ہی دستیاب تھی اور اب براو¿زر کے ذریعے واٹس ایپ تک رسائی سے آپ اپنے موبائل فون کی چیٹنگ کو اپنے پرسنل کمپیوٹر پر لاکر انجوائے کر سکتے ہیں۔ اس سے قبل ایپل کی جانب سے یہ سہولت تو موجود تھی لیکن آئی فون استعمال کرنے والے اس سے محروم تھے لیکن اب اس نئے راو¿ٹر نے ان کی یہ مشکل حل کردی ہے۔
اس نئے راو¿ٹر کے استعمال کے لیے آپ واٹس ایپ کو اپنے آئی فون پر لانچ کریں اور سیٹنگ میں واٹس ایپ ویب پر چلے جائیں اس کے بعد کیو آر کوڈ کو ویب سائٹ پر اسکین کردیں اور اب آپ کے لیے کروم ویب براو¿زر سے اپنی ہر قسم کی چیٹنگ تک رسائی آسانی ہوگئی۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس نئے اضافے سے واٹس ایپ کی مقبولیت میں اضافہ ہو جائے گا۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…