کراچی (نیوز ڈیسک)آپ زیادہ تر کن اوقات میں گوگل سرچ کرتے ہیں؟ اگر آپ رات کے وقت زیادہ گوگل سرچ کرتے ہیں تو آپ کے لئے اچھی خبر نہیں ہے، کیونکہ ایک حالیہ تحقیق کے مطابق نصف شب کے بعد گوگل پر وقت صرف کرنے والے زیادہ تر فحش مواد کی تلاش میں ہوتے ہیں۔
گوگل نے صارفین کی طرف سے سرچ کیے جانے والے مواد کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ 12 سے 2بجے تک صارفین سب سے زیادہ فحش مواد سرچ کرتے ہیں،انہی اوقات میں پارٹنر کی تلاش اور خودکشی کے حوالے سے بھی زیادہ سرچ کی جاتی ہے۔ رات 3سے 4بجے تک تنہائی اور بوریت وغیرہ کے متعلق مواد تلاش کیا جاتا ہے۔
گوگل کی رپورٹ کے مطابق دن کے اوقات میں زیادہ تر خبروں، موسم کے احوال ، ڈاکٹر، پالتو جانوروں و دیگر ایسی اشیاءکے بارے میں سرچ کی جاتی ہے۔ صبح8 بج کر 4منٹ پر ایسی گیمز سب سے زیادہ تلاش کی جاتی ہیں جو سکولوں کی انتظامیہ کی طرف سے بلاک نہ کی گئی ہوں۔ لنچ ٹائم کے اوقات میں باقی پوری دنیا سب سے زیادہ خبروں اور موجودہ ملکی صورتحال کے حوالے سے مواد تلاش کیا جاتا ہے لیکن امریکہ میں ایسا نہیں ہے، وہاں شہری مختلف ملی جلی اقسام کا مواد تلاش کرتے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ باقی دنیا کے برعکس نیویارک کے رہائشی رات کے وقت اپنے کام کے لیے جاگتے ہیں اور فحش مواد کی بجائے وہ زیادہ تر رات کے وقت کام اور خبروں کے متعلق مواد تلاش کرتے ہیں۔
لوگ گوگل پرسب سے زیادہ کیا سرچ کرتے ہیں؟
21
اگست 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں