جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

امریکی سائنسدانوں نے مصنوعی انسانی دماغ تیار کرلیا

datetime 21  اگست‬‮  2015
C37NWD human brain. Image shot 2010. Exact date unknown.
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(نیوز ڈیسک) سائنس دانوں نے انسانی جسم کے یوں تو کئی مصنوعی اعضا تیار کر لیے ہیں جن کے حیران کن فوائد سے لوگ فائدہ اٹھا رہے ہیں لیکن اب انہوں نے انسانی دماغ بھی تیار کر لیا ہے جسے طبی تاریخ میں اہم کامیابی قراردیا جارہا ہے۔
امریکا کی اوہیو اسٹیٹ یونیورسٹی میں گزشتہ کئی سالوں میں انسانی دماغ کی تیاری میں مصروف سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ یہ ایک چھوٹا دماغ ہے جس کا سائز پینسل ربر جتنا ہے جسے دماغی بیماریوں پر تحقیق کے لیے استعمال کیا جاسکے گا جب کہ اس کی بدولت الزائمر اور جھٹکوں کی بیماری کا شکار مریضوں کے لیے ادویات کے استعمال میں بھی معاون ہوگا۔ دماغ تیار کرنے والے سانس دانوں کا کہنا ہے کہ دماغ کی تیاری کے لیے بالغ انسان کا اسکن سیل استعمال کیا گیا جو کہ 5 ہفتے پرانے جنین سے مشابہ ہے اسی لیے اسے کسی بھی لیب میں تیار کیا جانے والا پہلا مکمل دماغ کہا جا رہا ہے۔
ملٹری ہیلتھ سسٹم ریسرچ سیپموزیم میں دماغ کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کے اہم رکن رینے آنند کا کہنا تھا کہ ماضی میں مصنوعی دماغ کی تیاری کی کوششیں کی گئیں لیکن سیریبریل آرگنانائنڈز کی عدم موجودگی کی وجہ سے کامیاب نہ ہو سکیں۔
سائنس دانوں کے مطابق اس دماغ میں اسپائنل کارڈ، سگنل سرکیٹری اور ریٹینا بھی موجود ہے تاہم اس میں محسوسات کو حرکت کرنے والا ایجنٹ نہ ہونے کی وجہ سے یہ دماغ ہرطرح نہیں سوچتا جب کہ اس دماغ کی تیاری میں 12 ہفتے لگتے ہیں۔ نیورولوجسٹ زامیل کیڈر کا کہنا ہے کہ مصنوعی دماغ کی تیاری طبی فیلڈ میں ایک زبردست پیش رفت ہے تاہم اس کے کام کی نوعیت کے بارے میں ابھی کچھ کہنا قبل ازوقت ہے اس لیے وہ اس پر رائے دینے میں محتاط ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…