کراچی (نیوز ڈیسک) دنیا کی سب سے بڑی آئی ٹی کمپنی ’گوگل‘ نے پاکستان کے تاریخی مقامات کیلئے سٹریٹ ویو میپ سروس کا آغاز کر دیا جس کے بعد آج سے ایک درجن سے زائد ثقافتی عمارتوں کی 360 ڈگری تصاویر دنیا بھر میں دستیاب ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق یہ مشترکہ منصوبہ پنجاب حکومت اور گوگل کے درمیان طے پانے والے ایک معاہدے کا حصہ ہے جس کا مقصد پاکستان کی قدیم اور تاریخی عمارتوں کو دنیا بھر میں متعارف کروانا ہے۔ اس سے قبل یہ سروس امریکہ اور یورپ کے ترقی یافتہ ممالک کے مخصوص مقامات کیلئے ہی دستیاب تھی تاہم اب اس فہرست میں پاکستان کا نام بھی شامل ہو گیا ہے۔ آئندہ چند برسوں پاکستان کے چار سو سے زائد مختلف مقامات کی 360 ڈگری تصاویر کو گوگل میپ کا حصہ بنایا جائے گا۔