واشنگٹن(این این آئی )امریکی بحریہ کا جنگی طیارہ گرکرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہوگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی بحریہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بحریہ کا جنگی طیارہ کیلی فورنیا کی کائونٹی سین برنارڈینو کانٹی گرکرتباہ ہوا۔ طیارہ صحرائی علاقے میں گرا۔حادثے میں طیارہ کا پائلٹ ہلاک ہوگیا۔طیارہ معمول کی پرواز کے دوران گرکرتباہ ہوا۔بحریہ اورتفتیشی ٹیموں کے حکام جائے حادثہ پرپہنچ چکے ہیں اورطیارہ گرنے کی تحقیقات جارہی ہیں۔ ہلاک ہونے والے پائلٹ کی شناخت جاری نہیں کی گئی ہے۔