بیلجیم (نیوز ڈیسک) بلجیئم میں موجود گوگل کے ایک ڈیٹا سینٹر سے آسمانی بجلی ٹکرانے کے باعث ڈسکس میں موجود مواد ختم ہوگیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ آسمانی بجلی مسلسل چار مرتبہ گوگل سینٹر پر گری جس کی وجہ سے بہت سے لوگوں کا ڈیٹا مکمل طورپر تباہ ہوگیا ہے بہت سی ڈسکس ایسی بھی تھی جن میں بعدازاں مواد تک رسائی مل گئی ۔ خیال رہے کہ ڈیٹا کی حفاظت کیلئے ڈیٹا سینٹرز کی عمارتوں کو دیگر عمارتوں کی نسبت آسمانی بجلی سے محفوظ رکھنے کیلئے زیادہ اقدامات کیے جاتے ہیں بجلی سے ہونے ولاے نقصانات سے عمارتوں کو بچانے کیلئے قائم اورین نامی کمپنی کے پراجیکٹ منیجر جسٹن گیل کا کہنا ہے کہ آسمانی بجلی کسی عمارت میں موجود مواصلاتی نظام کی تاروں کو متاثر کرسکتی ہے ۔ گوگل کا کہنا ہے کہ مستقبل میں اس قسم کے نقصانات سے بچنے کیلئے وہ اپنے ہارڈ وئیر اور رسپانس کے طریقے کار کو آپ گریڈ کررہی ہے ۔ ایک آن لائن بیان میں گوگل نے کہا ہے کہ آسمانی بجلی گرنے سے انتہائی کم ڈیٹا مکمل طورپر متاثر ہوا ہے ۔