بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

دنیا میں سب سے سستا اور سب سے مہنگا پٹرول کس ملک میں دستیاب ہے ؟ تفصیلات آگئیں

datetime 4  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہانگ کانگ (آئی این پی) پاکستانی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ کر دیا ہے، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 30 روپے اضافہ کے بعد نئی قیمت 209.30 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔دنیا بھر میں سب سے سستا پیٹرول اس وقت وینزویلا میں ہے جہاں اس وقت ایک لیٹر کی قیمت پاکستانی روپوں میں ساڑھے چار روپے فی لیٹر ہے، ایران میں ایک لیٹر پیٹرول 10 روپے 74پیسے میں مل رہا ہے۔

شام میں پیٹرول فی لیٹر57 روپے میں دستیاب ہے۔ ملائیشیا میں فی لیٹر پیٹرول 94روپے میں فروخت ہورہا ہے۔تیل کے ذخائر سے مالا مال قطر میں بھی یہ قیمت 116 روپے فی لیٹر تک پہنچ چکی ہے، سعودی عرب میں ایک لیٹر پیٹرول 125 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، دبئی سمیت عرب امارات میں یہ قیمت 194 روپے تک پہنچ چکی ہے۔ افغانستان میں پیٹرول کی قیمت 173روپے سے زائد ہے۔ورلڈ سپر پاور امریکا میں یہ قیمت 252 روپے فی لیٹر سے اوپر جا چکی ہے، بنگلا دیش میں 202روپے فی لیٹر پیٹرول فروخت ہوتا ہے، چین میں پیٹرول کی قیمت 281 روپے تک پہنچ چکی ہے۔ بھارت میں ایک لیٹر پیٹرول 270روپے میں فروخت ہورہا ہے۔ نیوزی لینڈ میں پیٹرول 401 روپے فی لیٹر خریدا جاتا ہے۔برطانیہ میں پیٹرول کی قیمت 424 روپے ہوچکی ہے، دنیا میں سب سے مہنگا پیٹرول اس وقت ہانگ کانگ میں دستیاب ہے جہاں پیٹرول 588روپے 71پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہے، واضح رہے کہ یہ صرف پیٹرول کی فی لیٹر قیمت کا موازنہ ہے، دنیا بھر کے ممالک میں پیٹرول کا اپنا معیار ، مقامی کرنسی کی ویلیو، وہاں کی فی کس آمدنی، لوگوں کا معیار زندگی اور مہنگائی کی شرح کی اہمیت اپنی اپنی جگہ ہے۔مثلا ورلڈ بینک کے مطابق پاکستان میں فی کس آمدنی 100 ڈالرز ماہانہ ہے اور بھارت میں فی کس آمدنی 160 ڈالرز سالانہ ہے۔ امریکا میں3 ہزار ڈالرز کے قریب اورہانگ کانگ میں چار ہزار ڈالرز کے قریب ہے۔واضح رہے یہ اعداد و شمار ورلڈ بینک سمیت مختلف ویب سائٹ سے لیئے گئے ہیں جن کو کنورٹ کرنے کے دوران ڈیٹا میں غلطی کا امکان موجود ہوتا ہے،روپے کی ڈالر کے مقابلے میں قدر کی وجہ سے بھی یہ اعداد و شمار کچھ آگے پیچھے ہوسکتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…