لندن(نیوز ڈیسک) کسی زمانے میں ایلین سے متعلق بات کو صرف ایک کہانی سمجھا جاتا تھا لیکن اب جب جدید سائنس اور خلائی سائنس کی بے مثال ترقی نے اس افسانوی مخلوق کی حقیقیت سے پردہ اٹھانا شروع کردیا ہے اور مسلسل ایسے شواہد سامنے آرہے ہیں جو ایلین کی مریخ پر موجودگی ثابت کر رہے ہیں اور اب ایک نئی تصویر کے متعلق سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ یہ گلے ملتے 2 ایلین کی ہے۔
مریخ سے لی گئی ایک تازہ تصویر میں ایلین کی شکل کے 2 عکس آپس میں گلے ملتے محسوس ہورہے ہیں جن کے بارے میں خلائی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ایلین ہیں لیکن چند سائنس دانوں کا مو¿قف ہے کہ یہ کوئی چٹان ہے جو ایلین جیسی لگ رہی ہے۔ یو ایف او پر تحقیق کے ماہر اسکاٹ سی وارننگ کا کہنا ہے کہ یہ ہرکولینیم اور پومپی کے شہروں کے رہنے والے افراد کی تباہی سے قبل آخری لمحات میں لوگوں کے جسم ہیں جو راکھ کی وجہ سے محفوظ ہوگئے۔ ہرکولینیم اور پومپی 2 ایسے تاریخی شہر ہیں جو 2 ہزار سال قبل آتش فشاں ویسو ویئیس کے پھٹنے کی وجہ سے تباہ ہوگئے تھے لیکن شہروں کی آبادی راکھ کے بادلوں اور لاوے کی وجہ سے فضا میں تحلیل ہوگئی تھی۔
واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں سائنس دانوں نے ایسی ہی ایک تصویر کے بارے میں دعویٰ کیا تھا کہ یہ ایلین کی ہے جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ مریخ ہر زندگی کا وجود ہے۔
مریخ پر گلے ملتے 2 ایلین کی تصاویر نے تہلکہ مچادیا
20
اگست 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں