منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

جعلی حکمران چند دن کے مہمان ہیں ،چودھری پرویزالٰہی

datetime 27  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے ایم پی اے میاں اسلم اقبال، ان کے بھائی اور متعدد ارکان پنجاب اسمبلی کی گرفتاریوں اور تشدد کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ منتخب نمائندوں پر پولیس کا تشدد انتہائی تشویشناک ہے،

جن ارکان پنجاب اسمبلی کو گرفتار کیاگیا ان کا معاملہ ایوان میں زیر بحث لایا جائے گا، میں بطور ہائوس کسٹوڈین ارکان اسمبلی کی گرفتاریوں پر خاموش نہیں رہ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کو پولیس اسٹیٹ بنا دیا گیا ہے، پولیس کا غیر قانونی استعمال کیا جا رہا ہے، پولیس کے ذریعے ارکان اسمبلی کو بلاجواز گرفتاراور ان کے اہل خانہ کو ہراساں کیا گیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب خان پر بہیمانہ تشدد پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے حکم پر منتخب نمائندوں اور پی ٹی آئی کارکنوں پر تشدد کیا، جعلی اور غیر آئینی حکمرانوں کے کہنے پر پولیس نے ظلم اور سفاکیت کا مظاہرہ کیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ حکومت طاقت کے بل بوتے پر عوام کی اٹھتی ہوئی آواز نہیں دبا سکتی، جعلی حکمران چند دن کے مہمان ہیں ان کو اپنے غیر آئینی و غیر قانونی اقدامات کا جواب دینا ہو گا، بیوروکریسی جان لے قانون سے تجاوز کل ان کو جوابدہ بنائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…