جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آلودگی کے سبب 2019 میں دنیا بھر میں 90 لاکھ اموات

datetime 19  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ایک تازہ ترین رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں لوگ جنگ، دہشتگردی، ملیریا، ایچ آئی وی، ٹی بی، منشیات اور شراب سے زیادہ آلودگی سے متاثر ہو رہے ہیں۔ 2019 میں 90 لاکھ افراد آلودگی کے باعث ہلاک ہوئے۔ سب سے زیادہ 24 لاکھ اموات بھارت میں ہوئیں۔لانسیٹ کمیشن کی گزشتہ روزشائع ہونے والی نئی عالمی رپورٹ کے مطابق

ہوا، پانی اور مٹی میں انسانوں کی پھیلائی گئی آلودگی کی وجہ سے اگرچہ فوری طور پر موت واقع نہیں ہوتی لیکن اس کے نتیجے میں لوگ امراض قلب، کینسر، سانس کے مسائل، اسہال اور دیگر سنگین بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔رپورٹ کے مصنف رچرڈ فویلرنے کہاکہ 2019 میں دنیا بھر میں قبل از وقت ہر چھ اموات میں سے ایک یا تقریبا 90 لاکھ اموات آلودگی کے سبب ہوئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آلودگی انسانی صحت اور کرہ ارض کی صحت کے لیے ایک حقیقی خطرہ ہے جبکہ کیمیائی آلودگی بھی ایک اور بڑا عالمی خطرہ ہے۔رپورٹ کے مطابق بالخصوص جنوبی اور مشرقی ایشیائی ملکوں میں صنعت کاری کے سبب فضائی آلودگی اور کیمیائی آلودگی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جو قبل از وقت اموات کی بڑی وجہ ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آلودگی کی وجہ سے ہونے والی اموات کے نتیجے میں 2019 میں 4.6 کھرب ڈالر کا نقصان ہوا جو عالمی اقتصادیات کا تقریبا چھ فیصد ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لیڈ، آرسینک، کیڈمیم، پارہ اور جراثیم کش ادویات کی وجہ سے مٹی اور پانی کے آلودہ ہونے کے نتیجے میں ترقی پذیر ممالک سے برآمد کی جانے والی دالیں، سی فوڈ، چاکلیٹ اور سبزیاں بھی آلودہ ہو سکتی ہیں۔ اس کی وجہ سے عالمی فوڈ سیفٹی کو لاحق خطرات بڑھتے جارہے ہیں۔ بچوں کے کھانے پینے کی چیزوں میں بھی نقصان دہ دھاتیں پائی گئی ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…