اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

اسلام آباد ہائیکورٹ کا ملعون گیرٹ ولڈر کے ٹویٹس کے خلاف اقدامات کا حکم

datetime 14  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ہائی کورٹ نے ملعون گیرٹ ولڈر کے توہین آمیز ٹویٹس کے خلاف حکومت کو مؤثر اقدامات کی ہدایت کردی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے ملعون گیرٹ ویلڈر کے توہین آمیز ٹویٹس کے خلاف درخواست پر فیصلہ جاری کردیا۔ یہ فیصلہ جسٹس محسن اختر کیانی نے تحریک تحفظ ناموس رسالت ؐ کی درخواست جاری کیا جو کہ چار صفحات پر مشتمل ہے۔

فیصلے میں عدالت نے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کے تحفظ کے لیے پی ٹی اے اور وزارت آئی ٹی کو اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔ہائی کورٹ نے کہا کہ وزارت آئی ٹی مناسب کارروائی کے لیے وفاقی کابینہ کے سامنے معاملہ رکھ سکتی ہے، سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کے خلاف حکومت عدالتی احکامات پر عمل درآمد کرے۔عدالت نے فیصلے میں پٹیشن کو Representation بنا کر چیئرمین پی ٹی اے اور وزارت آئی ٹی کو بھیجنے کا حکم دیا اور کہا کہ پٹیشنر نے مفاد عامہ کا معاملہ اٹھایا ہے ملعون گیرٹ ویلڈر لگاتار توہین آمیز ٹویٹس کر رہا ہے، مسلمانوں کے جذبات کے تحفظ اور مناسب ایکشن کے لیے وفاقی حکومت کو ہدایات جاری کرنا ضروری ہے۔عدالت نے کہا کہ پٹیشنر نے ڈچ سیاست دان گیرٹ ولڈرز کی مسلسل توہین آمیز ٹویٹس کی جانب توجہ دلائی، پٹیشنر نے ہالینڈ کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے سخت احتجاج ریکارڈ کی استدعا کی ہے، عدالت سے استدعا کی گئی گیرٹ ولڈرز کے خلاف عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرنے کا حکم دیا جائے، پٹیشنر نے عدالت کو بتایا کہ یورپ ہمیشہ مسلمانوں کو تکلیف پہنچانے کے لیے مذہب کا استعمال کرتا ہے۔عدالت نے کہا کہ پی ٹی اے اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو اس حوالے سے مناسب اقدامات اٹھانے چاہییں جب کہ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کے خلاف وزارت آئی ٹی اور پی ٹی اے کو یہ عدالت پہلے بھی ہدایات دے چکی، پی ٹی اے کی بطور ریگولیٹر از خود بھی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسے حساس معاملات کو دیکھے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…