منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سیالکوٹ میں متحدہ قومی مومنٹ کے ضلعی نائب صدرقتل

datetime 10  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
سیالکوٹ۔۔۔۔۔ شہاب پورہ میں متحدہ قومی مومنٹ کے ضلعی نائب صدر باؤ محمد انور کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔یم کیو ایم کے ضلعی نائب صدر باؤ محمد انور گزشتہ رات شہاب پورہ میں اپنی دکان پر تھے کہ 3 موٹر سائیکلوں پر سوار حملہ آوروں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے، باؤ محمد انور کو فوری طور پر علامہ اقبال میموریل اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے باؤ محمد انور کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئیکہا کہ باؤ انور کے اہل خانہ اور دیگر لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور ان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ ان کا کہنا تھا کہ جس وقت باؤ انور پر فائرنگ کی گئی تو پولیس چند قدم پرموجود تھی، پنجاب حکومت چلانے والے کہاں سوئے ہوئے ہیں، وزیراعلیٰ اور گورنر پنجاب فوری طور پر ایم کیو ایم رہنما کے قاتلوں کو گرفتار کرے۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ایم کیو ایم کے رہنما کے قتل کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سیالکوٹ سے فوری طور پر رپورٹ طلب کر لی ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا ایم کیو ایم رہنما کے قتل میں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ پائیں گے، انہیں گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ دوسری جانب حاجی پورہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…