پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

ایپل کمپنی کی نئی گاڑی کی آمد برطانوی میڈیا کا زیربحث موضوع بن گئی

datetime 17  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوز ڈیسک) ایپل کمپنی کسی خاص قسم کی کار بنانے جارہی ہے اور اس سے متعلق گردش کرتی افواہوں سے کچھ نیا اور دلچسپ محسوس نہیں ہوتا بلکہ اکثر یہ لگتا ہے کہ یہ ایپل کے مداحوں کی پھیلائی ہوئی خبریں ہیں اس طرح یہ گاڑی ایک عجوبہ بن کر رہ گئی ہے جس کے آنے کے بعد ہی اس کی حقیقت کا علم ہو سکے گا۔
اب تک ہمیں اصل شواہد کے بجائے صرف نظریات اور فرضی ڈیزائن ہی ملے ہیں کہ کچھ ہونے کو ہے لیکن برطانیہ کے گارڈین اخبار کو ایپل کمپنی کے انجینئر فرینک فیئرون اور کار ٹیسٹنگ کی سہولت دینے والی کمپنی گو مینٹم کے درمیان ہونے والے روابط کے دستاویزات ملے ہیں۔گومینٹم سٹیشن سان فرانسسکو سے شمال مغرب میں آدھے گھنٹے کی مسافت پر کونکورڈ شہر میں واقع ہے۔یہ کمپنی ڈرائیور کے بغیر کار چلائے جانے والی گاڑیوں کے تجربے کے لیے مشہور ہے۔اخبار نے مئی میں ہونے والے ان تحریری روابط کے حوالے سے لکھا ہے کہ ہم وقت اور جگہ کی دستیابی سے متعلق جاننے کی کوشش کریں گے اور یہ کہ ہم کس طرح پلان بنائیں کہ دیگر پارٹیوں کے ہوتے ہوئے بھی ہم جگہ استعمال کر سکیں۔
توکیا یہ ہمیں ایپل کی گاڑی کے عزائم کے بارے میں بتاتا ہے؟کچھ حد تک لیکن بہت زیادہ نہیں لیکن اتنا معلوم چل گیا ہے کہ کچھ منصوبہ بندی ہو رہی ہے۔اب تک ہم صرف اتنا جان پائے تھے کہ ایپل کمپنی نے کار کے شعبے سے کئی ماہرین کو کمپنی میں شامل کیا گیا ہے جو ٹائٹن پروجیکٹ نامی پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں۔ لیکن اس بات کی تصدیق اب تک ایپل کی جانب سے نہیں کی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…