پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

ایپل صارفین کو ماہرین نے ایک بُری خبر سنا دی

datetime 22  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(نیوز ڈیسک) ایپل کمپنی کے صارفین کو انفارمیشن سکیورٹی ماہرین کی طرف سے خبردار کیا گیا ہے کہ ان کے آئی فون، آئی پیڈ یا آئی پوڈ پر ہیکر جعلی ایپ کے ساتھ حملہ آور ہوکر بھاری مالی نقصان پہنچا سکتے ہیں۔امریکہ کی سائبر سکیورٹی کمپنی نے انکشاف کیا ہے کہ ہیکروں نے ایسی جعلی ایپس تیار کرلی ہیں، جو بالکل اصلی بینکنگ یا ایل میل ایپ جیسی نظر آتی ہیں، ہیکروں کا حملہ کسی ایپ یا گیم کیلئے اپ ڈیٹ فراہم کرنے کی پیشکش کے ساتھ ہوتا ہے۔ جب صارف اپ ڈیٹ انسٹال کرنے کی کوشش کرتا ہے تو خفیہ طریقے سے اس کے ڈیوائس پر جعلی ایپ انسٹال ہوجاتی ہے جبکہ یہ اصلی ایپ کو ختم کردیتی ہے۔چونکہ اس کی یوزر انٹرفیس بالکل اصلی ایپ جیسی نظر آتی ہے، اس لئے صارفین اپنے بینک اکاﺅنٹ کے استعمال یا ای میل کے استعمال جیسی ضروریات کیلئے ہیکروں کی ایپ استعمال کرتے ہوئے قیمتی معلومات انہیں پہنچاتے رہتے ہیں، جو ان کے اکا?نٹ خالی ہونے اور کریڈٹ کارڈ کا غلط استعمال ہونے کا باعث بنتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ بہت محتاط رہیں اور صرف ایپل کمپنی کے ایپ اسٹور سے ہی ایپ یا اپ ڈیٹ انسٹال کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…