ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

کراچی اور حیدرآباد میں الطاف حسین یونیورسٹی کے قیام کا بل متفقہ طور پر منظور

datetime 9  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی۔۔۔۔سندھ اسمبلی نے کراچی اور حیدرآباد میں الطاف حسین یونیورسٹی جب کہ بینظیرآباد میں بینظیر بھٹو یونیورسٹی کے قیام کا بل متفقہ طور پر منظور کرلیا۔ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کی سربراہی میں سندھ اسمبلی کا اجلاس ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا۔ کارروائی کے دوران کراچی اور حیدر آباد میں الطاف حسین یونیورسٹی کے قیام کا بل پیش کیا گیا، بل پر بحث کے دوران مسلم لیگ فنکشنل کی نصرت سحرعباسی نے کہا کہ ان کی جماعت کو تعلیمی اداروں کے قیام پر اعتراض نہیں، یونیورسٹیوں کا قیام اچھی بات ہے، ضرورت اس امر کی ہے داخلہ پالیسی کوآسان اورمنصفانہ بنایا جائے اور مقررکردہ کوٹے پرعمل درآمد یقینی بنایا جائے، اس کے علاوہ بنیادی تعلیم کے فروغ پربھی توجہ دی جائے، بعد ازاں بل کو ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔اجلاس کے دوران صوبائی وزیر قانون سکندر میندھرو نے کہا کہ ماضی میں اسمبلی کو قانون سازی سے روک دیا گیا تھا لیکن 2 روز قبل یونیورسٹیوں کے قیام کی بات ہوئی اور آج ہونے والی قانون سازی تعلیم سے متعلق ایوان کی سنجیدگی کامنہ بولتا ثبوت ہے۔ ایم کیو ایم کے فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ کراچی اور حیدر آباد میں قائم کی جانے والی یونیورسٹیاں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت قائم ہورہی ہیں، الطاف حسین یونیورسٹی کو ایک ٹرسٹ چلائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیاں تو بہت بن رہی ہیں لیکن تعلیم کے معیار کو بلند کرنے کی ضرورت ہے، الطاف حسین یونیورسٹی تعلیم وتربیت کے نئے دروازے کھولے گی۔رؤف صدیقی نے کہا کہ ماضی میں الطاف حسین کا یونیورسٹی میں داخلہ بند کیا گیا اور اب ان کے نام پر 2 یونیورسٹیاں قائم ہورہی ہے، یونیورسٹی کے قیام کے قانونی تقاضے ڈاکٹر سکندر میندھرو نے چند روز میں پورے کئے، الطاف حسین یونیورسٹی کے قیام کے لئے آصف زرداری اور ملک ریاض مبارکباد کے مستحق ہیں۔ اشفاق منگی نے کہا کہ سندھ کے ہرضلع میں یونیورسٹی اورمیڈیکل کالج کا قیام ایم کیو ایم کی جدوجہد ہے، ہم کراچی اور حیدر آباد کی طرح کشمور اور دادو میں بھی یونیورسٹی کا قیام چاہتے ہیں۔
اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی غلام قادر چانڈیو نے بھی بینظیرآباد میں بینظیر بھٹو یونیورسٹی کے قیام کا بل پیش کیا اور اس بل کو بھی متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔ اس کے علاوہ سندھ اسمبلی میں جعلی عاملوں کے خلاف قرار داد بھی منظور کی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…