کیا بائیڈن شہباز شریف کو فون کریں گے؟ شہباز شریف کے وزیر اعظم بننے پر امریکہ کا ردعمل بھی آگیا

12  اپریل‬‮  2022

واشنگٹن، بیجنگ (این این آئی)مسلم لیگ (ن)کے صدرشہباز شریف کے وزیراعظم منتخب ہونے پر امریکانے کہاہے کہ قیادت کوئی بھی ہو ہمیشہ خوشحال پاکستان کو امریکی مفادکیلئے اہم سمجھا،میڈیارپورٹس کے مطابق شہباز شریف کے وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد وائٹ ہائوس کی پریس سیکرٹری جین ساکی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ

ایک جمہوری پاکستان امریکا کے مفادات کے لیے اہم ہے۔ وائٹ ہائوس میں ایک پریس بریفنگ میں ساکی نے کہا کہ ہم آئینی جمہوری اصولوں کی پرامن عملدرآمد کی حمایت کرتے ہیں۔وائٹ ہائوس کی پریس سیکرٹری نے مزیدکہا کہ امریکا یقینی طور پر قانون کی حکمرانی اور قانون کے تحت مساوی انصاف کے اصولوں کی حمایت کرتا ہے۔ساکی نے مزید کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ اپنے دیرینہ تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور اس نے ہمیشہ ایک خوشحال اور جمہوری پاکستان کو امریکی مفادات کے لیے اہم سمجھا ہے ،خواہ قیادت کوئی بھی ہو اس میں کوئی تبدیلی نہیں آتی۔پریس بریفنگ میں ساکی سے ایک سوال کیا گیا کہ کیا بائیڈن شہباز شریف کو فون کریں گے؟ جس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مستقبل میں فون کالز کے لحاظ سے، میرے پاس اس وقت کہنے کیلئے کچھ نہیں ہے۔دوسری جانب شہباز شریف کے وزیراعظم منتخب ہونے پر چین کا ردعمل سامنے آگیا،چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چائولی جیان نے پاکستان میں سیاسی صورتحال سے متعلق کہا ہے کہ پاکستان کے ہمسایہ ملک اور آہنی دوست کی حیثیت سے چین دل سے امید کرتا ہے کہ پاکستان کی سیاسی جماعتیں متحد رہیں گی اور ملک کے استحکام و ترقی کی مشترکہ حفاظت کریں گی۔

چینی میڈ یا کے مطا بق انہوں نے ایک پر یس کا نفر نس میں کہا کہ خواہ پاکستان میں سیاسی صورتحال میں کوئی بھی تبدیلی آئے ،چین پاکستان کے ساتھ دوستانہ پالیسی پر ثابت قدم رہے گا۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار بھی کیا کہ پاکستان کی سیاسی صورتحال میں تبدیلی کا چین -پاکستان تعلقات پر اثر نہیں پڑے گا۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…