منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی سے متعلق تمام درخواستیں مسترد

datetime 9  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد۔۔۔۔ سپریم کورٹ نے وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی سے متعلق تمام درخواستیں مسترد کردیں۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 7 رکنی لارجر بنچ نے وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی سے متعلق متفرق درخواستوں کی سماعت کی، سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس ناصر الملک نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے 6 سوالات اٹھائے جن میں پانچواں سوال اہم ہے جس میں پوچھا گیا ہے کہ کیا آرٹیکل 66 کے تحت پارلیمنٹ میں ارکان کو مکمل استثنی ہے،عدالتی بنچ نے درخواست گزار گوہر نواز سندھو سے استفسار کیا کہ وزیراعظم کی تقریر کا کون سا حصہ جھوٹ پر مبنی ہے، جس پر گوہر نواز سندھو نے کہا کہ وزیر اعظم نے ایوان میں اپنی تقریر کے دوران کہا کہ انہوں نے فوج کو ثالث نہیں بنایا حالانکہ آئی ایس پی آر نے وزیراعظم کے بیان کی تردید کی۔اس موقع پر جسٹس آصف سعید کھوسہ نے استفسار کیا کہ وزیر اعظم نے ایوان میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کے حوالے سے بات کی تھی پھر درمیان میں وہ کہاں سے آگئے۔ جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ اہم عمارتوں کی حفاظت فوج کے حوالے تھی اس طرح آئین کے تحت فوج ملوث ہوگئی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ محض کسی کی خواہش پر وزیراعظم کو نااہل قرار نہیں دیا جاسکتا۔دلائل مکمل ہونے کے بعد سپریم کورٹ نے وزیر اعظم کی نااہلی سے متعلق تمام درخواستیں خارج کردیں۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ وزیر اعظم نواز شریف اور چوہدری نثار کے بیان اور آئی ایس پی آر کی ٹوئٹ میں کوئی تضاد نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…