کراچی (نیوز ڈیسک)اگرچہ آئی فون 6 اور آئی فون 6 پلس کا 128 جی بی ورڑن موجود ہے مگر بہت سے لوگ،زیادہ سٹوریج چاہنے کے باوجود، اس ورڑن کو خریدنے کے لیے بڑی رقم خرچ نہیں کر سکتے۔آئی فون کے ایسے مالکان کے لیے جو 128 جی بی ورڑن نہیں خرید سکتے ایکسٹرنل سٹوریج کا آپشن بھی موجود ہے۔
فوٹو فاسٹ میموریز کیبل(PhotoFast MemoriesCable) آئی فون کو چارج کرنے والی کیبل ہی نہیں بلکہ سٹوریج ڈیوکائس بھی ہے۔میموریز کیبل عام طور پر آئی فون کو چارج کرنے کے کام آتی ہے تاہم فوٹو فاسٹ ایپلی کیشن کی مدد سے اس کیبل میں 128 جی بی تک کا ڈیٹا، جس میں فوٹوز، ویڈیوز، ٹیونز اور دوسرا مواد شامل ہے، محفوظ کیا جا سکتا ہے۔ٹچ آئی ڈی کی بدولت غیر متعلقہ افراد آپ کا ڈیٹا دیکھ بھی دیکھ سکتے۔ ابھی اس ڈیوائس کا اعلان کیا گیا ہے، جسے بعد میں لانچ کیا جائے گا۔ یہ ڈیوائس 128 جی بی کے علاوہ 64 جی بی ورڑن میں بھی دستیاب ہوگی۔ابھی تک اس کیبل کی قیمت کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
چارجنگ کیبل بھی اور سٹوریج ڈیوائس بھی
16
اگست 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں