جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

گوگل کی نئی سروس نے دنیا بھر کے انٹرنیٹ صارفین کو خوف میں مبتلا کر دیا

datetime 16  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک)کیا آپ کو یاد ہے کہ آپ گزرے ہوئے ماہ و سال کے دوران کہاں کہاں جاتے رہے ہیں، کیا کرتے رہے ہیں، شاید آپ کو یہ سب یاد نہ ہو لیکن گوگل یہ سب دیکھتا رہا ہے اور آپ کے ماضی کو ایک فلم کی طرح محفوظ بھی کرتا رہا ہے۔
تیار ہو جائیں کہ اب گوگل آپ کو بھی یہ سب بتائے گا۔ ٹیکنالوجی کے دیوتا ”گوگل“ نے اپنی طرز کی ایک انوکھی پراڈکٹ متعارف کروا دی ہے جس کے ذریعے آپ اپنے موبائل فون یا کمپیوٹر پرنقشے کی صورت میں دیکھ سکتے ہیں کہ آپ کہاں کہاں سفر کرتے رہے اور اگر آپ نے وہاں اپنے موبائل فون سے کوئی تصویر بنائی ہے تو گوگل آپ کو وہ تصویر بھی دکھائے گا۔ گوگل کی اس نئی پراڈکٹ کا نام ”ٹائم لائن سروس“ ہے۔
گوگل کا کہنا ہے کہ اس پراڈکٹ سے لوگوں کو وہ جگہیں ڈھونڈنے میں آسانی رہے گی جہاں وہ ایک بار جا چکے ہیں۔ آپ کی ٹائم لائن مکمل طور پر پرائیویٹ ہو گی اور اسے صرف آپ ہی دیکھ سکیں گے۔ اس سروس کو حاصل کرنے کے لیے صارفین کو اپنے موبائل فون پر اپنی لوکیشن ہسٹری گوگل کے ساتھ شیئرکرنا ہوگی۔ آپ اپنی ٹائم لائن پر سے اپنی ہسٹری ڈیلیٹ بھی کر سکتے ہیں۔
گوگل کی یہ سروس اگرچہ سودمند دکھائی دیتی ہے لیکن سوشل میڈیا پر بعض صارفین نے اسے خوفناک ترین سروس بھی قرار دیا ہے۔ لوگوں نے اس سروس کے متعلق طرح طرح کے تحفظات کا اظہار کیا ہے لیکن اکثریت نے یہی ایک نکتہ اٹھایا ہے کہ اس طرح لوگوں کی پرائیویسی ختم ہو جائے گی اور دوسرے لوگ بھی ان کی نقل و حرکت سے آگاہ رہیں گے۔ اگرچہ گوگل کی طرف سے یقین دہانی کرا دی گئی ہے کہ یہ مکمل طور پر پرائیویٹ سروس ہے اور محض صارف ہی اپنی ٹائم لائن دیکھ سکتا ہے۔اب دیکھنا یہ ہے کہ گوگل کا یہ دعویٰ درست ثابت ہوتا ہے یا صارفین کے خدشات حقیقت کا روپ دھارتے ہیں۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…