واشنگٹن (این این آئی)انٹرنیٹ کا مقبول سرچ انجن گوگل اگر مختلف زبانوں میں ترجمے کی سہولت فراہم کررہا ہے تاہم بعض اوقات یہ سہولت صارفین کے لئے زحمت بھی بن جاتی ہے جس کا تازہ ترین واقعہ شام کے محکمہ سیاحت میں پیش آیا جہاںگوگل کے غلط ترجمہ کی سزا ایک سینئر افسر کو دی گئی اور اسے نوکری سے برخواست کر دیا گیا۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گوگل نے مختلف زبانوں میں ترجمے کی سہولت بھی مہیا کر رکھی ہے مگر ‘گوگل ٹرانسلیٹر’ بعض اوقات اصل عبارت کا درست ترجمہ کرنے میں نہ صرف ناکام رہتا ہے بلکہ بعض اوقات مضحکہ معنیٰ اور یکسر مختلف مفہوم سامنے لاتا ہے جس کا اصل عبارت سے دور دور تک کا تعلق بھی نہیں ہوتا۔ ‘گوگل مترجم’ سافٹ ویئر کی مدد سے حال ہی میں شام کے محکمہ سیاحت نیاشیائے صرف کی ریٹ لسٹ بناتے ہوئے اشیا کا عربی سے انگریزی زبان میں ترجمہ کیا جو ایک لطفیہ تو بنا مگر ساتھ ہی ایک سینیرعہدیدار کی برطرفی پر بھی منتج ہوا ہے۔اشیاء کا عربی سے انگریزی ناموں میں ترجمہ کرتے ہوئے جس فاش غلطی کا ارتکاب کیا گیا اس کا علم وزیر سیاحت بشر یازجی کو بھی ہوا جنہوں نے فوری طور پر دمشق میں محکمہ سیاحت کے “سروسز اینڈ کوالٹی” ڈاریکٹوریٹ کے چیئرمین کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔رپورٹ کیمطابق ریٹ لسٹ میں کئی اشیاء کا گوگل کے ذریعے کیے گئے ترجمے میں فاش غلطیاں سامنے آئیں۔ مثال کے طور پر “کوفی میٹ” کا ترجمہ انگریزی میں “کفی ڈیڈ”]مردہ کافی کیا گیا[۔ اسی طرح ایک دوسرا ترجمہ اسکینڈل”نسکافی کافی میت” کا ترجمہ Dead Nescafe Enough” کیا گیا۔ ایک ذرائع کا کہنا ہے کہ ریٹ لسٹ میں “حلیب”]دودھ[ کا گوگل کی مدد سے ترجمہ Halib کیا گیا تھا۔اشیاء کے غلط ترجمے کے بعد تیار کی گئی ریٹ لسٹیں دمشق کے مختلف بازاروں میں تقسیم بھی کر دی گئیں۔ جب کسی صارف نے ریٹ لسٹ پر توجہ کی تو اسے سرکاری افسران کے اس ‘کارنامے’ کا علم ہوا اور بات وزیر سیاحت تک جا پہنچی اور انہوں نے فوری طور پر متعلقہ عہدیدار کو برطرف کر دیا۔
گوگل کا ترجمہ بعض اوقات صارفین کے لئے زحمت بننے لگا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سعودی عرب کا پاکستانی شہریت ترک کرنے والوں کے لیے بڑا اعلان
-
منشیات کیس: عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کر دیا
-
جشنِ میلاد النبی ﷺ کے موقع پر تین روزہ تعطیلات کا اعلان
-
سابق کرکٹر عاقب جاوید کی بیٹی کی برطانیہ میں شادی، تصاویر وائرل
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
معروف ٹک ٹاکر وکیل میاں بلال عبداللہ گرفتار
-
ربیع الاول کے چاند سے متعلق اعلان ہوگیا
-
مسلسل تیزی کو بریک لگ گئی، سونے کی قیمتوں میں کمی
-
رخصتی گھر سے کریں گے، والد نے پسند کی شادی کرنے والی بیٹی کو گھر لے جا کر مار دیا
-
کونسی غذاؤں کے زیادہ استعمال سے مثانے کے کینسر کا خطرہ بڑھتا ہے؟ نئی تحقیق میں اہم انکشاف
-
پیپلزپارٹی نے 10 رہنماؤں کو پارٹی سے نکال دیا
-
سرکاری ملازمین کا جی پی فنڈ کتنا ہوگا؟ نوٹیفکیشن جاری
-
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت گر گئی
-
سعودی عرب میں حکومتی سطح پر بڑی تبدیلی، شاہ سلمان نے 3 شاہی فرمان جاری کردیئے



















































