بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

فیس بک ‘کمزور سکیورٹی کے باعث صارفین کا ڈیٹا لیک ہونے کا خطرہ

datetime 15  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوز ڈیسک) سافٹ ویئر انجینئر نے خبردار کیا ہے کہ فیس بک کے سیکورٹی سسٹم میں موجود خامیوں کے باعث صارفین کا بڑے پیمانے پر ذاتی معلومات افشا ہوسکتی ہے اور ان کے کئی رازوں کا پردہ فاش ہوسکتا ہے۔ایک سافٹ ویئر انجینئر رضا موئن دین نے اپنے ایک بلاگ میں خبردار کیا ہے کہ رینڈم نمبر جنریٹر کا استعمال کرتے ہوئے کسی بھی یوزر کے فون نمبر کے ذریعے اکاو¿نٹ سے بڑے پیمانے پر اس کی ذاتی معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں جس میں یوزر کا نام، تصاویر اور لوکیش ڈیٹا شامل ہے۔ بلاگر کے مطابق اگرچہ یہ معلومات عام طور پر بھی دسیتاب ہوتی ہیں تاہم اس طریقہ کار سے یہ اور اس طرح کی دیگر معلومات بہت تیزی اور بڑے پیمانے پر حاصل کی جاسکتی ہیں جب کہ اس کے لیے اسکینر کا بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ اس طرح اسی یوزر کا ڈیٹا چوری ہوتا ہے جن کا فون نمبر بھی ان کے اکاو¿نٹ میں درج ہوتا ہے جب کہ اگر صارف نے اپنا نمبر عام نہیں کیا ہو پھر بھی یہ طریقہ کام کرسکتا ہے۔فیس بک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایسے اقدامات کیئے جا رہے ہیں جس سے یوزرکے بڑے پیمانے پر ڈیٹا کو چوری ہونے سے روکا جاسکے تاہم سافٹ ویئر انجینئر موئن دین کا کہنا ہے کہ فیس بک کے انجینئراس خامی کے دور کرنے کے قابل نہیں کیوں کہ انہوں نے فیس بک کو اس خامی کے بارے میں اپریل میں آگاہ کیا تھا تاہم اب تک ان کی جانب سے کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا اس لیے یوزرز کو چاہئے کہ جب تک فیس بک انتظامیہ اس خامی کو دور نہیں کر لیتی وہ اپنے اکاو¿نٹ کی سیٹنگ کو تبدیل کر لیں تاکہ ان کی ذاتی معلومات کا راز افشا ہونے سے بچ سکے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…