ممبئی (نیوز ڈیسک)انڈیا اخبار کے مطابق مقتول کام کے دوران ہونیوالی ایک چھوٹی سی غلطی کو ٹھیک کرنے کی کوشش کررہاتھا، وہ لوہے کی جس پلیٹ کو ٹھیک کرنے گیاتھا،حادثے کے وقت اس پر روبوٹ کام کررہاتھا۔بھارتی میڈیا میں دوقسم کی متضاد اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ مقتول کس طرح قتل ہوا۔ بھارتی اخبار نے ایک ورکر کے حوالے سے بتایاکہ روبوٹ نے ویلڈنگ سٹک کی مدد سے 24سالہ رام جی لال کے چھید کردیئے۔ایک اور رپورٹ میں پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایاگیاکہ روبوٹ کے بہت نزدیک جانے پر ورکر بجلی کا کرنٹ لگنے سے مرا، مقتول پلانٹ پر تعینات 63ورکرز میں سے ایک تھا۔ورکرز ایسوسی ایشن نے فیکٹری کو ذمہ دارٹھہراتے ہوئے الزام لگایاہے کہ حفاظتی اقدام کی قلت تھی جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں