بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پی سی بی کھلاڑیوں کےلئے سینٹرل کنٹریکٹ کی رقم دگنی کرنے کی پیشکش

datetime 15  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے لئے وننگ بونس ختم کر کے سینٹرل کنٹریکٹ کی رقم دگنی کرنے کی پیشکش کردی ، اعلان آئندہ ہفتے میں ہوگا ۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ چند روز سے پاکستان کرکٹ بورڈ اور قومی کھلاڑےوں کے درمےان سےنٹرل کنٹرےکٹ کا تنازع چل رہا تھا جس مےں کھلاڑےوں کا مطالبہ تھا کہ سالانہ وظےفہ دوسرے ممالک کے کھلاڑےوں کی نسبت کم ہے اس کو بڑھا ےا جائے ۔ اب پاکستان کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں کے درمیان سینٹرل کنٹریکٹ پر بات چیت اگرچہ آخری مرحلے میں ہے لیکن اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا ابھی طے نہیں پایا ۔ کرکٹ بورڈ کھلاڑیوں کے وننگ بونس ختم کرنے کی ضد میں ہے لیکن بدلے میں جن مراعات کی پیشکش کی جا رہی ہیں وہ بھی آنکھیں کھول دینے کے لیئے کافی ہے ۔ پی سی بی نے قومی کرکٹرز کی سینٹرل کنٹریکٹ کی رقم کو دوگنا کرنے کی تجویز دی ہے جس پر بیشتر کھلاڑی راضی بھی ہوچکے ہیں ۔ سینٹرل کنٹریکٹ طے پا گیا تو اے کیٹگری کے کھلاڑی کو ماہانہ9 لاکھ روپے ، بی کیٹگری والے کو ساڑھے چھ ، سی کیٹگری کو ساڑھے تین اور ڈی کیٹگری میں شامل کرکٹرز کو دو لاکھ روپے دیئے جائیں گے ۔ اس کے علاوہ ٹیسٹ ، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میچ فیس میں بھی 50فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے ۔ اس سے پہلے سنچری سکور کرنے والے بلے باز اور پانچ وکٹیں لینے والے کھلاڑیوں کو اضافی رقم ملتی تھی جبکہ اپنے سے بہتر رینکنگ کی ٹیم کو ہرانے پر بھی ٹیم کو اضافی رقم دی جاتی ہے جو اب نہیں ملے گی لیکن چیئرمین پی سی بی کی صوبداید ہے کہ وہ اپنے طور پر انعام کا اعلان کر سکتے ہیں ۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…