بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

ایم کیو ایم پاکستان نے حکومت کا ساتھ چھوڑ دیا اپوزیشن سے معاہدہ طے پاگیا

datetime 30  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی )تحریک عدم اعتماد سے پہلے اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو بڑا سرپرائز دیا گیا اور بڑی حکومتی اتحادی ایم کیو ایم نے بھی اپوزیشن کے حق میں ووٹ دینے کا معاہدہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق متحدہ اپوزیشن اور ایم کیو ایم کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں جس کے بعد وزیر اعظم عمران خان

کی حکومت نے بظاہر قومی اسمبلی میں اکثریت کھو دی ہے، حکومت کے قومی اسمبلی میں نمبر 164 رہ گئے جبکہ متحدہ اپوزیشن کے نمبرز 177 تک پہنچ گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ منحرف حکومتی ارکان کے بغیر ہی متحدہ اپوزیشن کو قومی اسمبلی میں اکثریت مل گئی ہے تاہم اس حوالے سے باضابطہ اعلان ہونا باقی ہے۔اپوزیشن ذرائع کے مطابق ایم کیوایم تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کا ساتھ دے گی اور اس حوالے سے دونوں کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے۔ڈرافٹ پر ایم کیوایم پاکستان اور متحدہ اپوزیشن کے رہنماؤں کے دستخط ہوگئے ہیں اور معاہدے کی تصدیق چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور ایم کیو ایم کے سینیٹر فیصل سبزواری نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے کردی ہے۔ایم کیو ایم کے سینیٹر فیصل سبزواری نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ متحدہ اپوزیشن اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے درمیان معاہدے نے حتمی شکل اختیار کر لی ہے جبکہ پیپلز پارٹی کی سی ای سی اور ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کی جانب سے

مجوزہ معاہدے کی توثیق کے بعد باضابطہ طور پر میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔اس کے علاوہ پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی کے بیان کے مطابق اپوزیشن اور ایم کیو ایم رہنماؤں کے درمیان مشترکہ پریس کانفرنس آج شام 4 بجے اسلام آباد میں ہوگی۔دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان اور تحریک انصاف کے درمیان علیحدگی کی وجوہات سامنے آ گئی ہیں جس کے مطابق ایم کیو ایم نے پی ٹی آئی کے سامنے تین مطالبات رکھے۔

یہ تینوں مطالبات پورے نہیں کیے گئے۔ذرائع رابطہ کمیٹی نے بتایاکہ ایم کیو ایم نے پی ٹی آئی کے سامنے تین مطالبات رکھے، یہ تینوں مطالبات پورے نہیں کیے گئے۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے دفاتر کھلوانے کا مطالبہ کیا مگر نہیں کھولے گئے، ایم کیو ایم نے اپنے 100 سے زائد لاپتہ افراد کی واپسی کا کہا تاہم اس پر بھی پیشرفت نہ ہو سکی۔ذرائع ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے مطابق ہم پر مختلف دہشت گردی کے مقدمات تھے جو ختم نہیں کیے گئے۔

ان تین مطالبات پر عمل نا ہونا حکومت سے علیحدگی کی وجہ بنی۔رابطہ کمیٹی ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم سندھ میں پیپلز پارٹی کی اتحادی بنے گی، ایم کیو ایم کو بلدیاتی قانون میں تبدیلی، پبلک سروس کمیشن میں نمائندگی دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق کوٹہ سسٹم، مردم شماری اور ملازمتوں پر بھی ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں۔

خیال رہے کہ رات گئے ایم کیو ایم پاکستان اور پیپلز پارٹی کے درمیان معاہدہ طے پایا تھا جس کے بعد آج ایم کیو ایم کے دو وفاقی وزراء بیرسٹر فروغ نسیم اور سید امین الالحق نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دیدیا ہے۔ایم کیو ایم کی جانب سے حکومت سے علیحدگی کے بعد قومی اسمبلی میں عمران خان حکومت کے نمبرز 164 تک رہ گئے ہیں جبکہ اپوزیشن کی تعداد 177 تک پہنچ گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…