کراچی(نیوز ڈیسک) فورجی ٹیکنالوجی موبائل فون کے استعمال سے سرکاری مقامات بنکوں ، عدالتوں سمیت دیگر اہم حساس مقامات پر لگائے گئے موبائل فون جیمرز غیر موثر ہونے کا انکشاف ہو اہے ، آئی ٹی ماہرین کے مطابق سکیورٹی خدشات کے پیش نظر فور جی ٹیکنالوجی کو روکنے کی صلاحیت رکھنے والے موبائل فون جیمرز کے لگانے کی ضرورت ہے کیونکہ عام طورپر استعمال ہونیوالے موبائل فون جیمرز تھری جی تک کی ٹیکنالوجی کی فری کیوئنسی روکنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ ذرائع کے مطابق عام طورپر زیادہ سے زیادہ تین ہزار میگا ہر ٹز کی فری کیوئنسی کو جام کرنے کی صلاحیت رکھنے والے موبائل فون جیمرز فور جی ٹیکنالوجی کے سامنے غیر موثر ہوجاتے ہیں ۔ جس کے باعث سرکاری عمارات سمیت حساس مقامات پر فورجی ٹیکنالوجی کے آنے کے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر فری کیونسی کو روکنے والے جیمرز لگائین جائیں ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں