بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

دنیا کی تیز ترین انٹر نیٹ ٹیکنالوجی متعارف کرانےکی تیاری مکمل

datetime 13  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک)دنیا کی مشہور وائر لیس ٹیلی کمیو نیکیشن کمپنی ویریزون نے دنیا کی تیز ترین فائبر آپٹک انٹر نیٹ ٹیکنالوجی متعارف کرانے کی تیاریاں مکمل کر لیں جس کے بعد کمپنی ایک سیکنڈ میں 10 گیگا بائیٹس ڈیٹا ٹرانسفر کر سکے گی۔ حیران کن بات یہ بھی ہے اس ٹیکنالوجی کے سامنے گوگل فائبر بھی کچھ نہی ۔یہ ٹیکنالوجی گوگل فائبر سے 10 گنا زیادہ تیزرفتار ہو گی ،واضح رہے کہ ایک سیکنڈ میں 500 میگا بائٹس کی سپیڈ کے ساتھ ویریزون کمپنی ہی اس وقت پہلے نمبر پر ہے۔سائنسی اصطلاحات سے ہٹ کر ایک سیکنڈ میں 500 میگابائٹس سپیڈ کا مطلب یہ بھی ہے کہ آپ ایک ہائی ڈیفینیشن فلم صرف 15 سیکنڈ میں ڈاﺅن لوڈ کر سکتے ہیں مگراب فائبر آپٹکس کا آنے والا کل حیران کن طور پر 20 گنا زیادہ تیز رفتار ہوگا۔ویریزون کمپنی نے اپنے اس نئے پیکج کا نام NG-PON2 رکھا ہے جو گھروں میں استعمال ہونے والے انٹرنیٹ کنکشنز کی سپیڈسے ہزاروں گنا زیادہ تیز ہوگا۔کمپنی کا یہ بھی کہنا تھا یہ نئی جنریشن ایک سیکنڈ میں 80 جی بی کی سپیڈ تک چلی جا ئے گی جو اینٹر نیٹ کی دنیا کا ایک معجزہ ہو گا جس سے کمیونیکیشن کی دنیا بھی یکسر بدل کر رہ جائے گی۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…