کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے روس کے ساتھ ایک بڑا معاہدہ کیا ہے جس کے تحت وہ روس سے قدرتی گیس اور گندم کی درآمد کر سکے گا۔
جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ مبینہ معاہدہ ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب مغربی ممالک نے روس کے ساتھ اپنے تعلقات منقطع کر لیے ہیں۔ گزشتہ ہفتے وزیراعظم عمران خان نے بھی کہا تھا کہ روسی صدر کے ساتھ ’’بہت بڑے مذاکرات‘‘ ہوئے ہیں۔ روسی میڈیا کے مطابق، یہ معاہدہ وزیراعظم عمران خان کے دورۂ ماسکو کے موقع پر کیا گیا تھا اور اس وقت وزیراعظم نے کہا تھا کہ پاکستان روس سے جلد بیس لاکھ ٹن گندم امپورٹ کرے گا۔ دونوں رہنمائوں نے طویل عرصہ سے التوا کا شکار پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن کی تعمیر پر بھی بات کی گئی۔ اب یہ گیس پائپ روسی کمپنیوں کے تعاون کے ساتھ تعمیر کی جائے گی۔