اسلام ا باد۔۔۔۔تحریک انصاف نے فیصل ا باد میں کارکن کی ہلاکت کے خلاف پنڈی ایکسپریس وے اور مال روڈ لاہور پراحتجاج شروع کردیا جس کے باعث دونوں شاہراہوں پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گیءں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے کارکنوں نے فیصل ا باد میں ورکرکی ہلاکت کے خلاف پنڈی ایکسپریس وے پراحتجاج کرتے ہوئے تمام چھوٹی بڑی گاڑیاں روک لیں، مشتعل کارکنوں نے احتجاج کے دوران شاہراہ پر ٹائر بھی نذر ا تش کئے جس کے باعث دفاتر سے اپنے گھروں کو جانے والے ملازمین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ادھر مری روڈ اور ایئرپورٹ روڈ پر ٹریفک کے دباؤ کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔دوسری جانب پی ٹی ا ئی کارکنان نے لاہور کے مال روڈ پر احتجاج شروع کردیا، مشتعل کارکنوں نے گاڑیوں کو روک لیا اور وہاں ٹائروں کو ا گ لگا دی۔ کارکنوں کا کہنا ہے کہ مرکزی قیادت کی جانب سے ہدایت تک احتجاج جاری رہے گ