اسلام ا باد۔۔۔۔ اضافی بیلٹ پیپرز کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی نئی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے جو ا ج نئے چیف الیکشن کمشنر سردار رضا محمد خان کو پیش کی جائے گی۔رپورٹ کے مطابق ملک میں رجسٹر ووٹرز کی تعداد 8 کروڑ 62 لاکھ ہے۔ فاٹا اور اسلام ا باد میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 24لاکھ ہے۔ فاٹا اور اسلام ا باد میں صوبائی اسمبلیوں کی نشستیں نہیں جس کی وجہ سے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے ووٹرز کی کل تعداد 17 کروڑ 24لاکھ نہیں بلکہ پورے 17کروڑ ہے۔ انتخابات 2013ء میں مجموعی طور پر 18کروڑ 17 لاکھ بیلٹ پیپرز چھاپے گئے حالانکہ ووٹرز کے لئے مجموعی طور پر 17 کروڑ بیلٹ پیپرز درکار تھے۔ اس طرح عام انتخابات میں ایک کروڑ 17لاکھ اضافی بیلٹ پیپر چھاپے گئے۔