ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

شریف خاندان نے اپنے گلو بٹوں کے ذریعے تشدد کا کھیل کھیلا،عمران خان

datetime 8  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام ا باد۔۔۔۔۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی ذمہ دار حکومت ہے اور فیصل اباد پہنچ کر حکمرانوں کے خلاف ایف ا ئی ا ر درج کراؤں گا۔بنی گالہ سے فیصل اباد روانگی سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہناتھا کہ کسی کو کوئی شک نہیں ہونا چاہئے کہ پرامن احتجاج سارے پاکستانیوں کا حق ہے اور اسے تحفظ دینا ریاست کا فرض ہے لیکن فیصل ا باد میں شریف خاندان نے اپنے گلو بٹوں کے ذریعے تشدد کا کھیل کھیلا، تشدد کا راستہ اختیار کرنا شریف خاندان کا پرانا کھیل ہے جبکہ اس سے پہلے ماڈل ٹاؤن میں بھی اسی قسم کا کھیل کھیلا جاچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی غلطی کرتے تو پولیس کا کام روکنے کا تھا گلو بٹوں کا نہیں، (ن) لیگ کے گلو بٹ تیاری کے ساتھ ا ئے اور ان میں سے ایک شخص مظاہرین پر گولیاں برساتا رہا اور پولیس صرف اسے دیکھتی رہی جب کہ رانا ثنااللہ پہلے ہی کہہ چکے تھے کہ احتجاج کرنے والوں کو دیکھ لیں گے۔چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا شریف خاندان نے پنجاب میں پولیس اسٹیٹ بنا رکھی ہے اور اگرلاہور میں طاقت کا مظاہرہ کیا گیا تو اس کا مقابلہ کر کے دکھاؤں گا، ہمارا جرم یہ ہے کہ ہم انصاف مانگ رہے ہیں جب کہ حکومت جائز مطالبات ماننے کے بجائے اپنی طاقت کا مظاہرہ کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف کے کہنے پر 30 نومبر کو پشاور میں ہمارے قافلے کو روکا گیا لیکن ہم نے ان پر پولیس کا استعمال نہیں کیا، کیوں کہ ہم جمہوری لوگ ہیں اس لئے ہم نے تشدد کے بجائے امن کا راستہ اختیار کیا اور قافلے راستہ بدل کر اسلام ا باد پہنچے تاہم شریف فیملی ہمیشہ سے ہی طاقت کا بے دریغ استعمال کرتی رہی ہے۔عمران خان نے کہا کہ الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ خوش ا ئند ہے اور جلد سچ سامنے ا?جائے گا، انصاف لینے کے لئے ہمیں ڈیڑھ برس لگ گیا لیکن تھیلیوں میں پڑے ثبوت جلد عوام کے سامنے ا جائیں گے۔



کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…