منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

فائرنگ کرنے والے شخص کا تعلق پولیس یا ہماری جماعت سے نہیں، رانا ثنا اللہ

datetime 8  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل ا باد۔۔۔۔مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ دعوے کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ پی ٹی ا ئی کارکنان پر فائرنگ کرنے والے شخص کا تعلق پولیس یا ہماری جماعت سے نہیں ہے۔رانا ثنااللہ کا کہنا تھاکہ فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا جائے گا، اچھا ہوا فائرنگ کرنے والے شخص کی فوٹیج بن گئی اور تحقیقات کے بعد ملزم پی ٹی ا ئی کا ہی کارکن نکلے گا۔ انہوں نے کہا کہ فیصل ا باد کے شہریوں نے تحریک انصاف کی احتجاجی کال مسترد کردی جس کی مثال ہے کہ پی ٹی ا ئی کو دکانیں بند کرانے کے لئے ٹائر جلانے کی ضرورت پیش ا ئی اور اس عمل سے لگتا ہے کہ عوام نے عمران خان کی اپیل مسترد کردی، اب عمران خان کو دیکھ لینا چاہیئے کہ عوام جاگ چکے ہیں۔رہنما مسلم لیگ (ن) زعیم قادری کا کہنا ہے کہ فیصل ا باد میں کاروباری مراکز کھلنا عمران خان کی تشدد پسندانہ پالیسی کی نفی ہے اور کاروباری برادری کی جانب سے دکانیں کھولنے سے ثابت ہوتا ہے کہ عوام نے تحریک انصاف کی پرتشدد ہڑتال مسترد کردی تاہم ٹائر جلا کر سڑکیں بلاک کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…